اسلام آباد (نامہ نگار،ایجنسیاں)پیپلز پارٹیکے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا کہناہے کہ اسرائیل نے پہلے لبنان پھر یمن اور اب ایران کو نشانہ بنایا ہے‘اگر ہم نے آج آوازبلندنہ کی وہ ہمارے خلاف بھی جارحیت کرے گاپھر دنیا بھی نہیں بولے گی ‘ خطے میں بڑھتی اسرائیلی جارحیت کو روکنا ہوگا‘امریکا کے ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہیں‘بھارت سندھ طاس معاہدے پر عمل کرے یا جنگ کیلئے تیار رہے ۔ پیر کو بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب اسرائیل نے ایران پر حملے شروع کر دیئے ہیں، اگر ہم نے اب بھی آواز نہیں اٹھائی تو اس وقت کچھ بھی نہیں بچے گا جب وہ ہماری جانب آئیں گے‘نتن یاہوتیسری عالمی جنگ کے خطرات کو بڑھارہاہے ‘اسرائیل نے ایران کی فوجی قیادت کومیدان جنگ میں نہیں بلکہ ان کی رہائش گاہوں میں نشانہ بنایا‘ امریکا کے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے نتیجے میں اگرتابکاری کا اخراج ہوتاتو وہ نقصان صرف ایران تک محدود نہیں ہوتا بلکہ پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک کو بھی شدید خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے خطے میں بھی نتن یاہوکی ایک سستی کاپی موجود ہے‘ہم نے اس سستے نتن یاہوکو جنگ، سفارتی کاری اوربیانیہ کے میدان میں شکست دے دی ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بلاول بھٹونے کہا کہ جب بھارت نے کشمیر پر حملہ کیا تو اس وقت کے وزیراعظم نے کہا، میں کیا کروں؟ کیا میں جنگ شروع کر دوں؟۔ ان کے مطابق سابق حکومت کا ردعمل محض یہ تھا کہ کشمیر ہائی وے کو سری نگر ہائی وے بنا دیں گے اور ہر جمعے کو کشمیر کے لیے احتجاج کیا گیا جبکہ موجودہ حکومت نے بھارت کے جہاز گرائے اور دشمن کو شکست دی۔ سابق حکومت کے دور میں کشمیر کو اندرونی معاملہ بنا دیا گیا تھا، مگر آج دنیا تسلیم کر رہی ہے کہ کشمیر ایک عالمی تنازع ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن اراکین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ بھارت سے پہلے بھی فنڈنگ لیتے تھے اس لیے آج چیخ رہے ہیں۔
کراچی کراچی میں بی آر ٹی یلو لائن منصوبے میں اربوں روپے کی مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے، چیف سیکریٹری...
اسلام آ باد وفاقی بجٹ.27۔ 2026 کی اہم خبر ہے کہ وفاقی حکومت کاآئندہ مالی سال گلگت بلتستان کےترقیاتی بجٹ میں...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے ہفتے کے روز آزاد جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی...
پشاور مزمل اسلم نے خیبرپختونخوا پولیس کو 16 ارب روپے دینے کا دعویٰ مسترد کردیا ،وزیراعلیٰ کے مشیر خزانہ مزمل...
اسلام آ باد سرکاری اسکیم کے تحت پاکستانیوں نے رواں برس حج پر تقریباً 139ارب 16 کروڑ روپے خرچ کیے۔ سرکاری حج...
اسلام آباد حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کے باوجود عوام پر لیوی اور مختلف مارجنز کا بھاری بوجھ...
کراچی سولرصارفین کو بڑا جھٹکا،سولر پینلز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے اضافہ، تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال کے...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے گلگت و بلتستان میں جاری انتخابی...