کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے کہ دنیا کو مبارک ہو، اب امن کا وقت آگیا ہے ،اسرائیل اور ایران نے جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے، دونوں ممالک 24گھنٹوں میں 12دن سے جاری جنگ روک دیں گےابتدائی 12گھنٹوں میں ایران حملے روکے گا اور اس کے اگلے 12گھنٹوں میں اسرائیل جنگ بندی کاعمل مکمل کرے گا۔ایران کی جانب سے سرکاری سطح پر کوئی بیان نہیں آیا تاہم ایک سینئر ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران کو جنگ بندی کی کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی۔ اسرائیل نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ وہ جلد جنگ بندکردیں گے۔ قطرکے دارالحکومت دوحہ میںامریکی فوجی اڈے پر ایران کے میزائل حملوں پر اپنے رد عمل میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کا حملہ کمزور تھا ، امریکا اس کا جواب نہیں دے گا، ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ کوئی امریکی زخمی نہیں ہوا، اور نہ ہی کوئی خاص نقصان ہوا۔
اسلام آباد آئی ایم ایف کا انکار؛ بجٹ میں اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس میں کٹوتی نہیں ہو گی، ٹیرف کو معقول بنانے کے...
اسلام آ باد کےالیکٹرک پررواں مالی سال کے پہلےدس ماہ کےدوران وفاقی حکومت کےواجبات میں145ارب روپے کا اضافہ ہوا...
اسلام آباد امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی پیش رفت کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 5فیصد...
اسلام آ باد وفاقی بیور و کریسی تبادلے ؛ فاطمہ بشیرڈپٹی سیکریٹری پاور ڈویژن تعینات ،جاوید اقبال کی بطور ڈپٹی...
اسلام آباد سینیٹر دنیش کمار نےکہا کہ قرآن نے سود لینے سے منع کیا لیکن پاکستان کا آدھا بجٹ سود کی نذر ہورہا...
اسلام آباد ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ پر پیپلزپارٹی اور حکومت کے درمیان اختلافات برقرار ہیں جس وجہ سے بلاول...
انصار عباسیاسلام آباد :…با اثر حلقوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اگرچہ آج قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کو نہیں...
اسلام آ باد قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ایم این اے جنید اکبر خان نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھگت...