کراچی (نیوز ڈیسک) ایران نے قطر میں امریکی فوجی اڈے العدید پر میزائل داغ دیئے، ایران کے سرکاری ٹی وی نے بتایا کہ دوحا میں امریکی بیس پر 6 میزائل فائر کئے گئے ، قطری دارالحکومت میں دھماکوں کی آوازیں، قطر نے اپنی فضائی حدود بند کردی ، غیر ملکیوں کو گھروں میں رہنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایران نے قطر میں امریکی فوجی اڈےکے خلاف میزائل آپریشن کو ’’فتح کی بشارت‘ کا نام دیا ہے ۔ سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات ، لبنان، بحرین اور دیگر نے دوحا پر ایرانی میزائل حملوں کی مذمت اور تشویش کا اظہار کیا ہے ، قطری وزارت خارجہ نے بتایا کہ بیشتر میزائل مار گرائےتھے جبکہ امریکی اڈہ پہلے خالی کروالیا گیا تھا، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قطر اس جارحیت کی نوعیت اور پیمانے کے حساب سے مساوی انداز میں جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔سعودی عرب نے بھی حملے کی مذمت کی ہے۔پیر کو سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ’سعودی عرب برادر ملک قطر کے خلاف ایرانی جارحیت کی پرزور مذمت کرتا ہے جو کہ بین الاقوامی قوانین اور اچھے پڑوسی ہونے کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔‘’یہ ناقابلِ قبول ہے اور کسی بھی حالات میں اس کا جواز نہیں بنتا۔عراق میں دفاعی میزائل نظام کو متحرک کردیا گیا تھاتاہم عراقی حکام کا کہنا ہے کہ وہاں امریکی اڈوںپر کوئی حملہ نہیں ہوا ۔ دوسری جانب اسرائیل نے بھی ایران کی جوہری تنصیب فردو جوہری مرکز پر نیا حملہ کیا ہے،ایران نے پیر کی صبح تل ابیب سمیت اسرائیل کے مختلف علاقوں پر بیلسٹک میزائل بھی داغے جن میں بڑے پیمانے پر عمارتیں تباہ ہوئی ہیں ، حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اسرائیلی طیاروں نے فردو پر بمباری کی ، ایرانی مسلح فوج کے ترجمان نے صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ مسٹر ٹرمپ یہ جنگ تم نے شروع کی ، اسے اب ہم ختم کریں گے ۔
اسلام آباد آئی ایم ایف کا انکار؛ بجٹ میں اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس میں کٹوتی نہیں ہو گی، ٹیرف کو معقول بنانے کے...
اسلام آ باد کےالیکٹرک پررواں مالی سال کے پہلےدس ماہ کےدوران وفاقی حکومت کےواجبات میں145ارب روپے کا اضافہ ہوا...
اسلام آباد امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی پیش رفت کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 5فیصد...
اسلام آ باد وفاقی بیور و کریسی تبادلے ؛ فاطمہ بشیرڈپٹی سیکریٹری پاور ڈویژن تعینات ،جاوید اقبال کی بطور ڈپٹی...
اسلام آباد سینیٹر دنیش کمار نےکہا کہ قرآن نے سود لینے سے منع کیا لیکن پاکستان کا آدھا بجٹ سود کی نذر ہورہا...
اسلام آباد ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ پر پیپلزپارٹی اور حکومت کے درمیان اختلافات برقرار ہیں جس وجہ سے بلاول...
انصار عباسیاسلام آباد :…با اثر حلقوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اگرچہ آج قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کو نہیں...
اسلام آ باد قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ایم این اے جنید اکبر خان نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھگت...