کراچی (افضل ندیم ڈوگر) دوحا میں ایئر بیس پر ایرانی حملہ کے بعد کئی ملکوں کی فضائی حدود بند، خلیج کی سینکڑوں پروازیں متاثر، دوحہ، دبئی، ابوظہبی، بحرین، کویت، سعودی عرب کی سینکڑوں پروازیں مختلف ایئرپورٹس پر اتاری گئیں، رات گئے تک 2 ہزار پروازوں کی آمد روانگی غیر یقینی صورتحال کا شکار تھی، پاکستان کا فلائٹ اپریشن بھی ٹھپ ہو کر رہ گیا، 15 پروازیں واپس موڑی گئیں، درجنوں روانہ نہ ہو سکیں۔ جبکہ بحرین اور کویت کا فضائی آپریشن بعد میں بحال ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب سے دوحا میں امریکی ایئر بیس پر میزائل حملے کے باعث پورے خطے کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔ قطر کے بعد بحریں اور کویت نے بھی فضائی حدود بند کر دی جبکہ غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے امارات اور سعودی عرب کی جانب سے فضائی حدود بند کرنے کا کوئی اعلان کئے جانے کے باوجود فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا۔ دبئی، ابوظہبی، شارجہ، راس الخیمہ، ریاض، جدہ، مدینہ، اور دیگر ایئرپورٹس کی درجنوں پروازیں مختلف ایئرپورٹس پر اتاری گئیں یا جہاں سے یہ پروازیں روانہ ہوئی تھیں وہاں واپس موڑ دی گئیں۔ دوحہ ایئرپورٹ مکمل بند ہونے کی وجہ سے 200سے زائد پروازوں کو متبادل ایئرپورٹس پر موڑا گیا یا مختلف ایئرپورٹس پر پروازوں کی روانگی روک دی گئی۔ اچانک فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے دوحہ ایئرپورٹ پر موجود 85 پروازوں کی روانگی متاثر ہوئی۔ قطر سمیت مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک میں فضائی حدود کی بندش اور قطر ایئرویز کی پروازوں کی معطلی کی وجہ سے درجنوں پروازوں نے یورپ کا رخ کیا یا واپس چلی گئیں۔ دوحہ ایئرپورٹ پر روانگی کے منتظر کئی ہزار مسافر پریشانی کا شکار ہیں۔ اسی طرح بحرین ایئرپورٹ پر بھی 100 پروازوں کی آمد روانگی روکی گئی۔ کویت سٹی ایئرپورٹ سے بھی پروازوں کی روانگی روکی گئی۔ کراچی اسلام اباد لاہور اور دیگر شہروں سے بحرین، شارجہ، ریاض، ابوظہبی دمام مدینہ مسقط کی 14 پروازوں کو واپس موڑ دیا گیا جن میں سے تین پروازوں کو مسقط ایئرپورٹ پر اتارا گیا ملک کے 7 بڑے ایئرپورٹس سے 30 پروازوں کی روانگی کئی گھنٹے تک روکے رکھی گئی۔
کراچی نئے مالی سال میں زرعی انکم ٹیکس کا تخمینہ 6 ارب روپے رکھا گیا ہے۔بجٹ دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال...
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
اسلام آبادڈیمڈ ڈیوٹی کٹوتی کی تجویز، 6ارب ڈالر ریفائنری اپگریڈ منصوبہ پھر بحران کا شکار ،حکومت کی ڈیمڈ...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
کراچی پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئےفضائی پابندی میں مزید توسیع کر دی،پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے...
دبئی اسرائیلی جاسوسوں کو چکما، پاکستانی حکمت عملی کامیاب،ہاتھوں سے لکھے خطوط نے امریکا ایران معاہدہ محفوظ...
انصار عباسیاسلام آباد:…وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان اختلافات سے متعلق قیاس...
اسلام آباد ایران کا روس سے 20 ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ ، ایک ایسے وقت میں جب امریکہ اور ایران کے درمیان...