کراچی( نصر اقبال، اسٹاف رپورٹر)قطر میں امریکی فوجی اڈے پر میزائلوں سے حملے کے بعد بحرین نے اپنی فضائی حدود بند کردی جس کی وجہ سے بحرین میں ہونے والی ایشین نیشنز والی بال لیگ میں شریک ٹیموں کی وطن واپسی مشکل ہوگئی ہے، ایونٹ کا فائنل منگل کو پاکستان اور بحرین کے درمیان کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم کے ایک آفیشل نے بتایا ہے کہ مناما میں قومی ٹیم کو ہوٹل سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے،سیکیورٹی بھی خاصی سخت کردی گئی ہے،کئی شہروں میں سائرن بجائے گئے ہیں،جس سے شہریوں میں خوف ہے،دوسری جانب ایونٹ کے منتظمین نے فائنل کے موقع پر تماشائیوں کے اسٹیڈیم میں داخلے کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے ساتھ سیکیورٹی بھی بڑھادی گئی ہے، فلائٹ منسوخ ہونے سے پیر کی شب ویت نام، انڈونیشیا، آسٹریلیا، چائینز تائپے کی ٹیمیں وطن واپس نہیں لوٹ سکیں۔پاکستان سمیت ایونٹ میں شریک چار ٹیموں کے ہیڈ کوچز کا تعلق ایران سے ہے۔
اسلام آباد آئی ایم ایف کا انکار؛ بجٹ میں اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس میں کٹوتی نہیں ہو گی، ٹیرف کو معقول بنانے کے...
اسلام آ باد کےالیکٹرک پررواں مالی سال کے پہلےدس ماہ کےدوران وفاقی حکومت کےواجبات میں145ارب روپے کا اضافہ ہوا...
اسلام آباد امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی پیش رفت کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 5فیصد...
اسلام آ باد وفاقی بیور و کریسی تبادلے ؛ فاطمہ بشیرڈپٹی سیکریٹری پاور ڈویژن تعینات ،جاوید اقبال کی بطور ڈپٹی...
اسلام آباد سینیٹر دنیش کمار نےکہا کہ قرآن نے سود لینے سے منع کیا لیکن پاکستان کا آدھا بجٹ سود کی نذر ہورہا...
اسلام آباد ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ پر پیپلزپارٹی اور حکومت کے درمیان اختلافات برقرار ہیں جس وجہ سے بلاول...
انصار عباسیاسلام آباد :…با اثر حلقوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اگرچہ آج قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کو نہیں...
اسلام آ باد قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ایم این اے جنید اکبر خان نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھگت...