کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں میزبان نےاپنے تجزیئے میں کہا کہ ایران کی طرف سے امریکہ کی بحرین، قطر ، کویت اور عراق کی چار بیسز پر حملے کئے گئے ہیں، خطے میں ٹمپرچر مزید بڑھ گیا ،سعودی صحافی خالد المعینا نے کہا کہ میں جدہ میں موجود ہوں اور ایسٹرن کے صوبے کے پاس گڑ بڑ ہو رہی ہے ایرانی ایکشن کافی سرپرائزنگ تھا قطر ہمیشہ سے نیوٹرل رہا ہے اور عالمی محفلوں میں ایران کی سپورٹ کی ہے،ایرانی صحافی جون حسین نے کہا کہ تہران میں تقریباً دس میزائل حملے ہوئے ہیں اور ایران کے ایئر ڈیفنس نے کچھ میزائل انٹرسیپٹ بھی کئے ہیں ۔میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق قطر میں امریکی اڈوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیاگیا ہے ایران نے قطر میں امریکی اڈوں پر چھ میزائل فائر کیے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا یہ رپورٹ کر رہا ہے کہ ایران کی طرف سے امریکہ کی بحرین، قطر ، کویت اور عراق کی چار بیسز پر حملے کیے گئے ہیں اس خطے میں ٹمپرچر مزید بڑھ گیا ہے۔
اسلام آباد آئی ایم ایف کا انکار؛ بجٹ میں اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس میں کٹوتی نہیں ہو گی، ٹیرف کو معقول بنانے کے...
اسلام آ باد کےالیکٹرک پررواں مالی سال کے پہلےدس ماہ کےدوران وفاقی حکومت کےواجبات میں145ارب روپے کا اضافہ ہوا...
اسلام آباد امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی پیش رفت کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 5فیصد...
اسلام آ باد وفاقی بیور و کریسی تبادلے ؛ فاطمہ بشیرڈپٹی سیکریٹری پاور ڈویژن تعینات ،جاوید اقبال کی بطور ڈپٹی...
اسلام آباد سینیٹر دنیش کمار نےکہا کہ قرآن نے سود لینے سے منع کیا لیکن پاکستان کا آدھا بجٹ سود کی نذر ہورہا...
اسلام آباد ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ پر پیپلزپارٹی اور حکومت کے درمیان اختلافات برقرار ہیں جس وجہ سے بلاول...
انصار عباسیاسلام آباد :…با اثر حلقوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اگرچہ آج قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کو نہیں...
اسلام آ باد قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ایم این اے جنید اکبر خان نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھگت...