برسلز(نیوز ڈیسک)انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ،جرمنی نے اسرائیل پر پابندیوں کی مخالفت کردی،اسرائیل غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کامرتکب ہوا، ڈپلومیٹک سروس یورپی یونین کی رپورٹ پر یورپی اتحاد میں اختلافات پیدا ہوگئے ۔یورپی یونین اسرائیل کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ردعمل کے حوالے سے تقسیم کا شکار ہے۔یورپی یونین کی ڈپلومیٹک سروس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہےکہ ایسے شواہد موجود ہیں کہ اسرائیل نے غزہ اور مغربی کنارے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی ہیں، جو کہ یورپی یونین سے اس کے معاہدے کے خلاف ہے۔رپورٹ میں غزہ کی صورتحال پر ایک علیحدہ حصہ ہے، جس میں انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹ، اسپتالوں اور طبی مراکز پر اسرائیلی حملے، غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور احتساب کے فقدان جیسے مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ رپورٹ میں مغربی کنارے کی صورتحال اور آبادکاروں کے تشددکا ذکر بھی شامل ہے۔اسرائیلی وزارت خارجہ نے اس رپورٹ کو اخلاقی اور طریقہ کار کی ناکامی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔واضں رہےکہ یورپی یونین اور اسرائیل کے درمیان 2000 میں ہونے والے معاہدے میں اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ ان کے تعلقات انسانی حقوق اور جمہوری اصولوں کے احترام پر مبنی ہوں گے۔
اسلام آباد آئی ایم ایف کا انکار؛ بجٹ میں اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس میں کٹوتی نہیں ہو گی، ٹیرف کو معقول بنانے کے...
اسلام آ باد کےالیکٹرک پررواں مالی سال کے پہلےدس ماہ کےدوران وفاقی حکومت کےواجبات میں145ارب روپے کا اضافہ ہوا...
اسلام آباد امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی پیش رفت کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 5فیصد...
اسلام آ باد وفاقی بیور و کریسی تبادلے ؛ فاطمہ بشیرڈپٹی سیکریٹری پاور ڈویژن تعینات ،جاوید اقبال کی بطور ڈپٹی...
اسلام آباد سینیٹر دنیش کمار نےکہا کہ قرآن نے سود لینے سے منع کیا لیکن پاکستان کا آدھا بجٹ سود کی نذر ہورہا...
اسلام آباد ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ پر پیپلزپارٹی اور حکومت کے درمیان اختلافات برقرار ہیں جس وجہ سے بلاول...
انصار عباسیاسلام آباد :…با اثر حلقوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اگرچہ آج قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کو نہیں...
اسلام آ باد قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ایم این اے جنید اکبر خان نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھگت...