پاکستان نے بھارتی طیاروں کیلئے فضائی حدود کی ایک ماہ بندش کا نوٹم جاری کردیا

24 جون ، 2025

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) پاکستان نے بھارتی ایئر لائنز، انڈیا لیز، رجسٹرڈ یا فوجی طیارے کیلئے پاکستانی فضائی حدود مزید ایک ماہ تک بند رکھنے کا نوٹم جاری کر دیا ہے۔ نوٹم کے مطابق فضائی حدود کی پابندی 24 جولائی کی صبح 5 بجے تک برقرار رہے گی۔