الشفاء ٹرسٹ میں آنکھوں کے علاج کیلئے جدید ٹیکنالوجی متعارف

05 اپریل ، 2022

راولپنڈی (خصوصی رپورٹ ) الشفاء ٹرسٹ آئی ہاسپٹل کے چیف آف میڈیکل سروسزپروفیسر ڈاکٹر واجد علی خان نے کہا ہے کہ آنکھوں کے علاج کے لیے نئی سوئس ٹیکنالوجی متعارف کرادی گئی ہے جس سے بہت سے لوگ مستفید ہوں گے۔اس ٹیکنالوجی کی مدد سے قرنیا کے مریضوں کا بہتر علاج ہو سکے گا۔انہوں نے کہا کہ الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال راولپنڈی ایشیاء میں اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے والا پہلا ہسپتال ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن افراد کا قرنیا متاثر ہوتا ہے اب انہیں بہتر اور تیز رفتار علاج کی سہولت میسر آئیگی۔قرنیا کی محدود فراہمی کی وجہ سے ٹرسٹ میں سالانہ آٹھ سو آپریشن کئے جا سکتے ہیں لیکن سوئس ٹیکنالوجی کے استعمال سے ایک ہی قرنیا سے کئی مریضوں کی آنکھیں صحتیاب ہو جائیں گی۔