نسیم حسن اعوان کی کتاب شائع

05 اپریل ، 2022

راولپنڈی( جنگ نیوز)نسیم حسن اعوان کی پہلی کتاب ”مجلس اعوان“شائع ہوگئی۔ کتاب میں اعوان قبیلے کی تاریخ پرروشنی ڈالی گئی ہے اور برادری کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے نمایاں افراد کی شخصیت پر مشتمل تعارفی خاکوں کو شامل کیاگیا ہے ۔ نامور اعوان شخصیات کی تصاویر بھی شامل ہیں۔