فیصل آباد، کراچی (نمائندہ جنگ، اسد ابن حسن) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) اور ایک حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نے فیصل آباد میں اربوں روپے کے آن لائن مالیاتی فراڈ کا نیٹ ورک پکڑلیا، ترجمان این سی سی آئی اےکے مطابق چھاپہ سابق چیئرمین فیسکو کی رہائش گاہ پر مارا گیا جہاں کال سینٹر بنایا گیا تھا،جہاں پونزی اسکیم اور سرمایہ کاری کے نام پر عوام سے فراڈ کیا جاتا تھا، کال سینٹر سے18 خواتین سمیت 149 مقامی و غیر ملکی افراد کو گرفتار کیا گیا، گرفتار افراد غیر قانونی سائبر سرگرمیوں میں ملوث تھے،غیر ملکی ہیکرز کو مستقل بنیادوں پر رکھا گیا تھا، کارروائی میں سینکڑوں کمپیوٹرز، سرورز، ایکسچینجز، اور غیر ملکی سمیں برآمد کر لیں گئیں۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی فیصل آباد اور ایک حساس ادارے کے مشترکہ آپریشن میں شہر کے بہت بڑے کال سینٹر میں بڑی کارروائی کی گئی۔ مدکورہ کال سینٹر عرصہ دراز سے کام کر رہا تھا۔ اس کال سینٹر کا مالک سابق چیئرمین فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن ہے۔ قابل اعتماد ذرائع کے مطابق ملزم اس کال سینٹر سے ماہانہ کروڑوں روپے کما رہا تھا اور اس لمبے عرصے میں اس نے کئی سو ارب روپے فراڈ کے ذریعے کمائے۔ ملزم دو سابق وزیروں کا فرنٹ مین بھی رہ چکا ہے جبکہ وہ ایک خاتون اعلی شخصیت کے شوہر کا بھی قریبی دوست ہے۔ ملزم نے اپنی غیر قانونی کمائی سے نہ صرف فیصل آباد بلکہ اسلام اباد میں بھی کئی قیمتی پلاٹس خریدے جنکی مالیت اربوں میں ہے جبکہ اس نے ایک اسلام آباد میں ہاؤسنگ اسکیم کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔ دوران سرکاری ملازمت اس کیخلاف ایف آئی اے کی بھی کئی انکوائری شروع ہی مگر "نامعلوم وجوہات" کی بنا پر بند کر دی گئیں۔ ایف آئی اے کے تمام تفتیشی افسران نے کبھی بھی اسکی جائیدادوں کے حوالے سے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل کو شکایات نہیں بھیجیں۔ چھاپہ سانگلہ ہل پر واقع افس پر مارا گیا۔ کال سینٹر روزانہ کی بنیادوں پر کروڑوں روپے کے مختلف فراڈ، جن میں ان لائن سرمایہ کاری، غیر ملکیوں کے کریڈٹ کارڈ کہ چوری شدہ ڈیٹا کو استعمال کر کے کروڑوں ہتھیانا، غیر ملکیوں کو سرکاری افسر بن کر بلیک میل کرنا اور پاکستانیوں کو انعامات اور دیگر اسکیموں کے ذریعے بے وقوف بنانے کا کام کر رہا تھا۔
کراچی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیرمین غلام حسین سہو اور ثانوی و اعلی ثانوی...
مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل کی اٹارنی جنرل نے اسرائیل کی خفیہ جاسوس ایجنسی موساد کے اگلے سربراہ کی تقرری کی...
کراچی بہادری، قربانی اور قومی یکجہتی کے جذبے کی عکاسی کرتے ہوئے پاک بحریہ نے معرکۂ حق - یومِ فتح کے ایک سال...
اسلام آ باد پاکستان مانومنٹ شکر پڑیاں میںمعرکہ حق کی پہلی سالگرہ کی مرکزی تقریب کو آندھی اور بارش کی وجہ سے...
کراچی ایران جنگ سے خلیجی ریاستوں کی غیر تیل معیشت کی حکمتِ عملی کو دھچکا، سیاحت، ٹیکنالوجی اور مالیاتی شعبوں...
تہران ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز، ایران کے میزائل پروگرام یا تہران...
اسلام آ باد قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ محمد بن عبدالرحمن آلجاسم آلثانی نے اتوار کے...
کراچی ویز اسٹریٹنگ نے خود کو وزارتِ عظمیٰ کیلئے پیش کر دیا، اسٹارمر کی مشکلات میں اضافہ، وزیر صحت نے ممکنہ...