دی ہیگ (اے ایف پی) بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) نے منگل کے روز طالبان کے دو اعلیٰ رہنماؤں سپریم لیڈر اور چیف جسٹس کے خلاف وارنٹِ گرفتاری جاری کردیئے ہیں، جن پر خواتین اور بچیوں پر مظالم کے سلسلے میں انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام لگایا گیا ہے۔ ججوں نے کہا ہے کہ طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے خلاف صنفی بنیادوں پر ظلم کے الزامات پرمعقول شواہد موجود ہیں۔آئی سی سی کے ججوں کے مطابق طالبان نے خواتین اور بچیوں کو تعلیم، نجی زندگی، خاندانی زندگی، نقل و حرکت، اظہارِ رائے، سوچ، ضمیر اور مذہب کی آزادی جیسے بنیادی حقوق سے شدید طور پر محروم کیا۔عدالت کے بیان کے مطابق اگرچہ طالبان نے پوری آبادی پر بعض پابندیاں اور قوانین لاگو کیے، لیکن انہوں نے خاص طور پر لڑکیوں اور خواتین کو ان کے صنف کی بنیاد پر نشانہ بنایا اور انہیں بنیادی حقوق اور آزادیاں چھین کر شدید ظلم کا نشانہ بنایا۔
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےکفایت شعاری اقدامات کے تحت دکانیں بند کرنے کے اوقات میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔ ...
اسلام آباد جون میں بجلی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا، بروقت اقدامات سے صارفین کو جون میں بجلی بلوں میں 5سے 6روپے...
اسلام آباد ٹرمپ کی ایران کو دھمکی سے عالمی منڈیاں لرز اٹھیں، تیل 111 ڈالر سے متجاوز، اسٹاک مارکیٹ کریش،...
اسلام آ باد سینئر بیورو کر یسی کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کیلئے بلائے...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم شہباز شریف سے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے پیر کے روز ملاقات کی ۔ وزیر اعظم آفس سے...
کراچی امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان ڈیانگو میں اسلامک سینٹر پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔...
کراچی امریکی عہدیدار کا کہنا ہے ایران کی نئی پیشکش ناکافی، جنگ دوبارہ شروع ہونے کا خطرہ ہے، ٹرمپ جنگ خاتمے...
اسلام آباد سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر آج شوال میں پاک افغان سرحد پے در اندازی کی ناکام کوشش...