پاکستانی ایئر لائنز کی برطانیہ میں پروازوں کی بحالی کے معاملے میں اہم پیش رفت

09 جولائی ، 2025

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستانی ایئر لائنز کی برطانیہ میں پروازوں کی بحالی کے معاملے میں اہم پیش رفت ۔ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی 3 رکنی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، ٹیم 10 جولائی تک آڈٹ مکمل کر کے روانہ ہوگی،ایوی ایشن ذرائع کے مطابق برطانوی ٹیم سی اے اے سے مل کر اسلام آباد ایئرپورٹ کا سیکیورٹی آڈٹ کرے گی۔اسلام آباد ایئر پورٹ سے برطانیہ کے لیے براہِ راست پروازوں کی بحالی میں یہ آڈٹ اہم ہے، اسلام آباد ایئرپورٹ سے برطانیہ جانے والی پروازوں کی جانچ پڑتال برطانوی ٹیم کرے گی۔برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم 10 جولائی تک آڈٹ مکمل کر کے روانہ ہوگی۔