بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، سینئر جوائنٹ سیکریٹری کابینہ ڈویژن عثمان یعقوب تبدیل

09 جولائی ، 2025

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں، سیکرٹریٹ گروپ، گریڈ 21کے سینئر جوائنٹ سیکریٹری کابینہ ڈویژن عثمان یعقوب خان کا تبادلہ کر کے اُنہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ تقرر کے منتظر سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 21 کے محمد ریاض الدین کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی بنا دیا گیا ، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر فوزیہ کی    نرم میں  ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کی مدت میں 2 سال توسیع، دریں اثناء وزیراعظم نے وزارتِ تجارت میں اہم تقرریوں کی منظوری دی ہے۔