لاہور (عمران احسان) کراچی ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی جانیوالی 32 سالہ معروف ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر علی کو آج لاہور میں سپرد خاک کیا جائیگا، حمیرا اصغر علی 10 اکتوبر 1992 کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ انکے والد ڈاکٹر اصغر علی پیشے کے اعتبار سے معالج تھے، وہ ایک متوسط مگر تعلیم یافتہ گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں، انہوں نے نیشنل کالج آف آرٹس (NCA) لاہور سے بی ایف اے اور ایم ایف اے مکمل کیا، جبکہ پنجاب یونیورسٹی سے ایم فل فائن آرٹس کی ڈگری بھی حاصل کی۔ آرٹ، پینٹنگ اور اسٹیج ڈراموں میں ان کی دلچسپی بچپن سے نمایاں تھی،2002 میں تھیٹر سے فنی کیریئر کا آغاز کیا اور "اجوکا"، "رفیع پیر" اور "الحمرا" جیسے اداروں کے ساتھ 100 سے زائد تھیٹر شوز کئے، 2013 سے وہ ماڈلنگ کے شعبے میں آئیں اور بڑے برانڈز کے لیے کام کیا، اداکاری کے میدان میں انہوں نے ڈرامے چل دل، بے نام لالی، اور گرو میں پرفارم کیا، انھوں نے فلم جلیبی میں بھی کام کیا۔
کراچی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیرمین غلام حسین سہو اور ثانوی و اعلی ثانوی...
مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل کی اٹارنی جنرل نے اسرائیل کی خفیہ جاسوس ایجنسی موساد کے اگلے سربراہ کی تقرری کی...
کراچی بہادری، قربانی اور قومی یکجہتی کے جذبے کی عکاسی کرتے ہوئے پاک بحریہ نے معرکۂ حق - یومِ فتح کے ایک سال...
اسلام آ باد پاکستان مانومنٹ شکر پڑیاں میںمعرکہ حق کی پہلی سالگرہ کی مرکزی تقریب کو آندھی اور بارش کی وجہ سے...
کراچی ایران جنگ سے خلیجی ریاستوں کی غیر تیل معیشت کی حکمتِ عملی کو دھچکا، سیاحت، ٹیکنالوجی اور مالیاتی شعبوں...
تہران ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز، ایران کے میزائل پروگرام یا تہران...
اسلام آ باد قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ محمد بن عبدالرحمن آلجاسم آلثانی نے اتوار کے...
کراچی ویز اسٹریٹنگ نے خود کو وزارتِ عظمیٰ کیلئے پیش کر دیا، اسٹارمر کی مشکلات میں اضافہ، وزیر صحت نے ممکنہ...