کراچی(نیوزڈیسک)ایک جعلساز نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ صوتی پیغام کے ذریعے اعلیٰ امریکی حکام اور غیر ملکی وزرائے خارجہ سے رابطے کیے جس سے وائٹ ہائوس میں ہلچل ہوگئی ۔ نہ صرف یہ بلکہ وزیر خارجہ مارکو روبیو کی آواز بلکہ ان کے تحریر کا انداز بھی ہو بہو نقل کیا اور تحریری پیغامات بھی بھیجے، امریکی محکمہ خارجہ کا کہناہے کہ سائبر حملے کا مقصد حکام کو گمراہ کر کے حساس معلومات یا سسٹمز تک رسائی حاصل کرنا تھا،امریکی سفارت خانے کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے Signal ایپ کا استعمال کرتے ہوئے مارکو روبیو کی جعلی آواز میں تین غیر ملکی وزرائے خارجہ، ایک امریکی گورنر اور کانگریس کے ایک رکن سے رابطہ کیا۔نامعلوم جعلساز نے آرٹی فیشل ٹیکنالوجی کی مدد سے نہ صرف وزیر خارجہ مارکو روبیو کی آواز بلکہ ان کے تحریر کا انداز بھی ہو بہو نقل کیا اور تحریری پیغامات بھی بھیجے۔نامعلوم جعل ساز نے جون کے وسط میں “Marco.Rubio@state.gov” کے نام سے ایک جعلی Signal اکاؤنٹ بنائی۔اس جعلی اکاؤنٹ سے وائس میسجز اور ٹیکسٹ بھیجے گئے جن میں مخاطب کو Signal پر بات کرنے کی دعوت دی گئی۔امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سائبر حملے کا مقصد حکام کو گمراہ کر کے حساس معلومات یا سسٹمز تک رسائی حاصل کرنا تھا۔
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےکفایت شعاری اقدامات کے تحت دکانیں بند کرنے کے اوقات میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔ ...
اسلام آباد جون میں بجلی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا، بروقت اقدامات سے صارفین کو جون میں بجلی بلوں میں 5سے 6روپے...
اسلام آباد ٹرمپ کی ایران کو دھمکی سے عالمی منڈیاں لرز اٹھیں، تیل 111 ڈالر سے متجاوز، اسٹاک مارکیٹ کریش،...
اسلام آ باد سینئر بیورو کر یسی کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کیلئے بلائے...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم شہباز شریف سے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے پیر کے روز ملاقات کی ۔ وزیر اعظم آفس سے...
کراچی امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان ڈیانگو میں اسلامک سینٹر پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔...
کراچی امریکی عہدیدار کا کہنا ہے ایران کی نئی پیشکش ناکافی، جنگ دوبارہ شروع ہونے کا خطرہ ہے، ٹرمپ جنگ خاتمے...
اسلام آباد سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر آج شوال میں پاک افغان سرحد پے در اندازی کی ناکام کوشش...