اسلام آباد (ناصر چشتی )نجکاری ایجنڈے میں اہم پیشرفت، پی سی بورڈ نے پی آئی اے کیلئے 4 سرمایہ کاروں کو پری کوالیفائی کر لیا ۔ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے روزویلٹ ہوٹل کے لین دین کے ڈھانچے کی بھی منظوری دی۔گزشتہ روز نجکاری کمیشن بورڈ اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری (CCOP) کی جانب سے دو اہم فیصلے لیے گئے، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (PIA) کے لیے سرمایہ کاروں کی پیشگی اہلیت کے حوالے سے بورڈ نے پانچ ممکنہ سرمایہ کاروں کے اہلیت کی دستاویزات (SOQs) کے جائزے کی بنیاد پر اور منظور شدہ تکنیکی، مالیاتی اور دستاویزی تقاضوں کے مطابق پیشگی کوالیفیکیشن کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لیا۔ مکمل جانچ پڑتال کے بعد، مندرجہ ذیل چار دلچسپی رکھنے والی جماعتوں کو پہلے سے اہل قرار دیا گیا ، ایک ،کنسورشیم جس میں لکی سیمنٹ لمیٹڈ، حب پاور ہولڈنگز لمیٹڈ، کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ، اور میٹرو وینچرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ شامل ہیں جبکہ دوسرے،کنسورشیم جس میں عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ، فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ، سٹی سکولز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، اور لیک سٹی ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ شامل ہیں تیسر یی پارٹی ، فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈاور چوتھی، ایئر بلیو (پرائیویٹ) لمیٹڈ تھی پہلے سے کوالیفائی کرنے والی جماعتیں اب خرید و فروخت کے ڈیو ڈیلیجنس مرحلے کی طرف بڑھیں گی۔
کراچی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیرمین غلام حسین سہو اور ثانوی و اعلی ثانوی...
مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل کی اٹارنی جنرل نے اسرائیل کی خفیہ جاسوس ایجنسی موساد کے اگلے سربراہ کی تقرری کی...
کراچی بہادری، قربانی اور قومی یکجہتی کے جذبے کی عکاسی کرتے ہوئے پاک بحریہ نے معرکۂ حق - یومِ فتح کے ایک سال...
اسلام آ باد پاکستان مانومنٹ شکر پڑیاں میںمعرکہ حق کی پہلی سالگرہ کی مرکزی تقریب کو آندھی اور بارش کی وجہ سے...
کراچی ایران جنگ سے خلیجی ریاستوں کی غیر تیل معیشت کی حکمتِ عملی کو دھچکا، سیاحت، ٹیکنالوجی اور مالیاتی شعبوں...
تہران ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز، ایران کے میزائل پروگرام یا تہران...
اسلام آ باد قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ محمد بن عبدالرحمن آلجاسم آلثانی نے اتوار کے...
کراچی ویز اسٹریٹنگ نے خود کو وزارتِ عظمیٰ کیلئے پیش کر دیا، اسٹارمر کی مشکلات میں اضافہ، وزیر صحت نے ممکنہ...