اسلام آباد،راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں سبزی منڈی موڑ پر ایک افغانی نوجوان کو قتل کر دیا گیا جبکہ تئیس سالہ محسن طوفانی بارش میں موٹرسائیکل سمیت ڈوب کرجاں بحق ہو گیا ، تاریکی کی وجہ سے نعش تلاش نہ کی جاسکی ۔ بدھ کی صبح ہونیوالی طوفانی بارش میں تئیس سالہ محسن موٹر سائیکل پرتھانہ کورال کی حدود میں شریف آبادپل کے اوپر سے جارہاتھا کہ وہ نالہ میں گر گیا اور موٹر سائیکل سمیت ڈوب گیا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ متوفی نوجوان نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں واقع کال سینٹر میں ملازمت کرتاتھا۔ پورا دن گذرجانے کے باوجود ڈوبنے والے نوجوان کی نعش تلاش نہیں کی جاسکی تھی ادھر تھانہ شہزاد ٹاون کی حدود میں طوفانی بارش میں سیلاب میں پھنس جانیوالے تین بچوں کو وفاقی پولیس کی غوطہ خور ٹیم نے ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر پہنچایا۔ ادھرراولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 2افراد کوقتل کردیاگیا،تھانہ چونترہ کومحمدزبیر نے بتایاکہ اس کے چچا اور سسر محمد نوازجن کی چکری اڈے پر کراکری کی دکان ہے جوگزشتہ رات سے لاپتہ تھے بدھ کوان کی نعش لادیاں موڑ کے قریب برلب سڑک پڑی ملی ، تھانہ رتہ امرال کو ڈی ایف سی قیصر محمود نے بتایاکہ بسلسلہ کار سرکار ہزارہ کالونی رستم خان جدون کے مکان کے عقبی دروازہ کی گلی میں پہنچا تو وہاں گلی میں ایک نامعلوم شخص کی نعش پڑی پائی،جس کے سر اور سامنے چھاتی پر زخم خونچکاں لگے ہوئے ہیں۔
اسلام آباد / راولپنڈیجڑواں شہروں کی معروف اور ممتاز ترین رہائشی منصوبے "ٹاپ سٹی ون" میں مقیم رہائشیوں...
راولپنڈی چیف ایگزیکٹو افیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی یاسین خان بلوچ نے ہنگامی بنیادوں پر ضلع بھر کے...
اسلام آباد امیر جماعت اسلامی اسلام آباد انجینئر نصراللہ رندھاوا نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت آج بھی سی ڈی...
اسلام آبادشوہر کی ستائی خاتون راولپنڈی کے تھانہ وویمن پہنچ گئی ، غوثیہ چوک کی رہائشینامی خاتون نے الزام...
حطارخانپور روڈ پر جولیاں کے قریب المناک حادثہ، دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے، ایک نوجوان موقع پرجاں بحق...
اسلام آباد تھانہ مورگاہ کے علاقے میں فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال موڑ پر نماز جمعہ سے قبل ٹریفک حادثے میں زخمی...
اسلام آباد راولپنڈی اسلام آباد میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چور ی کی 60وارداتوں میں لاکھوں روپے کی...
راولپنڈی تھانہ دھمیال کے علاقہ میں فائرنگ کر کے 36سالہ شخص کو قتل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق یوسف ولد نواب خان...