مجلس عزا

10 جولائی ، 2025

اسلام آباد(جنگ نیوز) بسلسلہ سوئم شہادت حضرت امام حسین ؓودیگر شہدائے کربلا 59 ویں سالانہ مجلس عزا 14محرم الحرام 1447ھ آج امام بارگاہ دربار سخی محمود شاہ ابپارا اسلام آباد میں صبح 10بجے شروع ہو گی جس سے علامہ سید ابوالحسن موسوی ،ذاکر اہل بیت قاری سرور نقوی ذاکر اشفاق حسین بھیرہ ،ذاکر حماد رضا حیدری ، علامہ بابر مہدی سبزواری اور دیگر علمائے کرام خطاب کریں گے ۔ مجلس کے بعد علم و ذوالجناح کا ماتمی جلوس برآمد ہوگا جس میں اسلام آباد راولپنڈی کی تمام بڑی ماتمی تنظیمیں ماتمداری کریں گی۔