راولپنڈی (ایجنسیاں)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف ریاستی دہشت گردی کو ایک پالیسی کے تحت اپنایا ہوا ہے‘ بھارت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے نیٹ ورک کا ماسٹر مائنڈ اجیت ڈوول ہے‘ پاکستان کا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر محفوظ ہے‘ کوئی بھی ہمارے ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنانے کی جرات نہیں کر سکتا‘اگر کسی نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خلاف مہم جوئی کی کوشش کی تو ایسے خوفناک نتائج ہوں گے جو شاید دنیا برداشت نہ کرسکے۔قطرکے نشریاتی ادارے الجزیرہ کو انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہناتھاکہ اسلام میں جہاد یا قتال کا اختیار صر ف ریاست کے پاس ہے‘ کسی فرد، تنظیم یا گروہ کو اختیار نہیں‘فتنہ الخوارج کا اسلام‘ انسانیت‘پاکستان یا پاکستانی روایات سے کوئی تعلق نہیں‘انہوں نے کہا کہ خوارج کی اصطلاح ان مسلح گروہوں کے لیے استعمال کی جا رہی ہے جو ریاست اور فوج پر حملے کرتے ہیںجبکہ فتنہ الہندوستان کی اصطلاح ان دہشتگردوں کیلئے استعمال ہوتی ہے جنہیں بھارت کی حمایت حاصل ہے‘فتنہ الہندوستان خاص طور پر صوبہ بلوچستان میں ملک کو غیر مستحکم کرنے کے لیے سرگرم ہیں‘ پاکستان نے اسلامی ریاست کے خلاف کسی بھی جارحیت کو علاقائی استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔امریکا اور کینیڈا سمیت کئی ممالک بھارتی ریاستی دہشتگردی کا اعتراف کر چکے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آرنے اسرائیل کی جارحیت کا نشانہ بننے والے ایران کے لیے پاکستان کی سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا۔ان کا کہناتھاکہ بھارت پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کی حمایت اور مالی معاونت کر رہا ہے۔ بھارت کے مذموم عزائم پاکستان کی سلامتی کو غیرمستحکم کرنے کی منظم سازش ہے‘بھارت کے مذموم عزائم بالخصوص بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی منظم سازش ہے۔
کراچی تعلقات مزید کشیدہ، اٹلی نے اسرائیل کیساتھ دفاعی معاہدہ معطل کر دیا۔ جورجیا میلونی حکومت کا اہم فیصلہ،...
ریاض سعودیہ کی امریکاسے ہرمز ناکہ بندی ختم، ایرانسے پھر مذاکرات کرنیکی اپیل، خدشہ ہے موجودہ کشیدگی مزید بڑھ...
اقوام متحدہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتو نیوگتریز نے جنگ بندی اور امن کے لئے پاکستان کے حالیہ کلیدی...
کراچی امریکی جریدے ٹائمز نے اپنی ایک حالیہ اشاعت میں بتایا ہے کہ ایران امریکا مذاکرات کو بچانے کےلیے...
اسلام آباد ایران ، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے ایک بار پھر اسلام آباد میں تیاریوں کا آغاز ہو گیا،...
اسلام آباد مشرقی وسطیٰ میں امن کے لئے پاکستان کے سفارتی مشن کا اگلا اہم قدم آج اس وقت اٹھایا جائے گا جب...
کراچی ایران میں ہمارا مشن صرف حکومت کی تبدیلی پر ختم ہوگا، موساد سربراہ کا اعلان، ڈیوڈ بارنیاکا کہنا تھا...
دبئیامارات اور بحرین کا ایران حملوں پر مشترکہ حکمت عملی پر غور،سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق۔ تفصیلات کے...