اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں )صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی سفارش پر ورچوئل اثاثہ جات ایکٹ 2025ء کی منظوری دے دی۔جاری اعلامیہ کے مطابق یہ قانون پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا اعلان کرتا ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی ایک خودمختار وفاقی ادارہ ہوگا، اتھارٹی کوورچوئل اثاثہ جات سے متعلق اداروں کو لائسنس جاری کرنے کا اختیار ہوگا۔اعلامیہ کے مطابق اتھارٹی کونگرانی کرنے اور ضوابط کا نفاذ کرنے کے مکمل اختیارات حاصل ہوں گے۔ دوسری جانب پاکستان نے پہلے پانڈا بانڈ کے اجرا کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، اس حوالے سے وزارتِ خزانہ، حکومتِ پاکستان کے نمائندوں نے چین میں ملاقاتیں کی ہیں ۔متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے بینک نے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر فنانسنگ کا بندوبست کرلیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یو اے ای کا بینک پاکستان کو 5 سال کے لیے یہ فنانسنگ فراہم کرے گا، اس بینک نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے ذریعے اس فنانسنگ کا بندوست کیا ہے۔اس حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے فنانسنگ کے لیے پالیسی گارنٹی فراہم کی ہے، فنانسنگ کا 89 فیصد شیئر اسلامی شریعہ کے مطابق حاصل کیا گیا ہے۔
کراچی محسن نقوی کی کش پٹیل سے ملاقات، ایف بی آئی ڈائرکٹر نے پاکستان کے تعاون کو سراہا، ایف بی آئی...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے نظام کو مزید شفاف، مؤثر اور مستحکم بنانے...
کراچی برطانوی اخبار کے مطابق دبئی کا آبنائے ہرمز سے بچنے کے لیے نئی بندرگاہ بنانے کا بڑا فیصلہ،نئی بندرگاہ...
کراچی فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ترکیہ میں شاندار استقبال، تقریب کا انعقاد، ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل...
اسلام آباد مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل، شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے پیر کے روز وزیراعظم ہاؤس...
اسلام آباد آبنائے ہرمز کی بندش اور امریکی بحری ناکہ بندی کی اطلاعات پر خلیج میں کشیدگی، عالمی مارکیٹس شدید...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف پیر کے روز ایک روزہ دورہء قطر پر دوحہ پہنچے اور ریاستِ قطر کے امیر شیخ تمیم...
کراچیدنیا کے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں شمار ہونے والا ایم ایس سی ایریکا کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا، جسے...