اسلام آباد ، کراچی(نیوز ایجنسیاں ، نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ مالی سال میں تاریخ کی بلند ترین ترسیلات زر ریکارڈ ہونے پر اظہار تشکر کیاہے، مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال میں ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ 38 ارب 30 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئے، 8 ارب ڈالر کا بڑا ذریعہ سعودی عرب سے آیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے جاری بیان میں کہاکہ مالی سال 2024-25 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی مد میں 38.3 ارب ڈالر بھیجے گئے، یہ مالی سال 2023-24 کے مقابلے میں 8 ارب زائد ہے۔بینک دولتِ پاکستان کے مطابق مالی سال 2024-25 کے دوران مجموعی ترسیلات زر 38.3 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ مالی سال 2023-24 میں یہ رقم 30.3 ارب ڈالر رہی تھی اس طرح رواں مالی سال کے دوران ترسیلات زر میں سالانہ بنیاد پر 26.6 فیصد اضافہ ہوا۔جون 2025 میں ترسیلات زر زیادہ تر درج ذیل ممالک سے موصول ہوئیں جن میں سعودی عرب 823.2 ملین امریکی ڈالر،متحدہ عرب امارات 717.2 ملین امریکی ڈالر،برطانیہ 537.6 ملین امریکی ڈالر اور امریکا سے 281.2 ملین امریکی ڈالر ہیں ۔یہ اضافہ سٹیٹ بینک کے پالیسی اقدامات، بینکنگ چینلز کے ذریعے ترسیلات کی حوصلہ افزائی اور بیرون ملک پاکستانیوں کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔
کراچی امریکہ اور ایران جنگ خاتمے کے لیے معاہدے کے فریم ورک کے قریب پہنچ گئے۔ فریقین کی بڑے اختلافات کم کرنے...
کراچی برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی تحقیق کے مطابق ایران نے خفیہ طور پر ایک چینی جاسوس سیٹلائٹ حاصل کیا جس نے...
کراچی کولمبیا یونیوسٹی کے پروفیسر اور معروف ماہرِ معاشیات پروفیسر جیفری سکس نے۔ ایران کشیدگی، ناکام...
ریاض سعودی وزارت داخلہ نے حج قوانین کی خلاف ورزی پر نئی سزاؤں کا اعلان کیا ہے۔سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق...
انقرہ صدرِ جمہوریہ ترکیہ اور جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے چیئرمین رجب طیب اردوان نے ترک پارلیمان میں اپنی...
ّاقوام متحد ہ پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کے استعمال کو عالمی سطح پر عدم فعالیت کی...
کراچی قومی ایئرلائن ، اپریل میں کنٹرول نئے خریدار کے حوالے کرنیکی تیاری،نجکاری کا ہدف اپریل کے آخر تک مقرر،...
کراچی ٹرمپ برطرفی، ڈیمو کریٹ پارٹی ارکانِ کانگریس کا کمیشن بنانے کا مطالبہ، تجویز دی گئی ہے کہ خصوصی کمیشن...