لاہور(خصوصی نمائندہ،خبرنگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدات سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں آؤٹ سورس سکولوں، سکول میل پروگرام اور دیگر پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں سرکاری سکول بس سروس کیلئے جامع پلان طلب کرلیا گیا جبکہ پہلی مرتبہ ڈسپلن، کلاس روم، لیب اور معیار تعلیم کی بنیاد پر ”سکول آف منتھ“ اور بہترین کارکردگی پر”ٹیچرآف دی منتھ“ ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ڈی جی خان، لیہ، لودھراں، بھکر، میانوالی ،بہاولنگر اضلاع میں سکول میل پروگرام شروع کرنے پر اتفاق، دودھ ، انرجی بار، بسکٹ اور دیگر اشیاء فراہم کرنے کی تجویز۔وزیراعلیٰ نے آن ویل مونٹیسری سکول پراجیکٹ شروع کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کر دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فاطمہ جناح کی شخصیت پاکستان کی خواتین کے لئے ہمت، کردار اور وقار کی علامت ہیں۔ وزیراعلیٰ نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 58 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح جدوجہد آزادی کی وہ عظیم رہنما تھیں جنہوں نے اپنے عظیم بھائی قائد اعظم محمد علی جناح کا ہر محاذ پر ساتھ دیا۔ بطور خاتون میں محترمہ فاطمہ جناح کو رول ماڈل سمجھتی ہوں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پنجاب کی بیٹیوں کو بااختیار بنا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نے اچھرہ میں کمسن بچے پر آوارہ کتوں کے حملے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور افسوس ناک واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔انہوں نے کمسن بچے کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دنیا پور میں بھی پالتو کتے کے بچوں پر حملے کی رپورٹ طلب کی۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں سرکاری سکولوں میں پہلی مرتبہ وین/ بس سروس متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے پہلی باقاعدہ سکول بس سروس کے لئے جامع پلان طلب کر لیا۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے متعلق اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایاگیا کہ پنجاب میں سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے شاندار نتائج سامنے آرہے ہیں۔ طلبہ انرولمنٹ میں 99 فیصد اور ٹیچرز کی تعداد میں 114 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 60ہزار سے زائد نوجوانوں کے لئے باعزت روزگار کے مواقع کھلے ہیں۔
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...
کراچی چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ ایران امریکا معاہدے کی طرف پیش رفت ہو سکتی ہے۔...
اسلام آباد ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے مزید 20 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈرز کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت آج اسلام...
کراچی اسرائیل کی جانب سے گزشتہ برس ایران جنگ سے قبل بھی عراق میں ایک خفیہ فوجی اڈا قائم کیے جانے کا انکشاف ہوا...
اسلام آباد پاکستان کے گیس گردشی قرضہ پلان پر آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کردیا، منظوری کی رپورٹیں غلط...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےسرکلرڈیٹ کوکم کرنےکےاقدامات کےتحت کے الیکٹرک کےساتھ قانونی تنازع ختم اور تمام...
اسلام آباد پاکستان کی ثالثی کوششیں، ایران اور امریکہ کے درمیان نئی تجاویز کا تبادلہ نہیں ہوا۔ ایران نے...
کراچی وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ وہ امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کے دوسرے دور اور...