اسلام آباد( جنگ نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نےکہا ہے کہ وفاقی حکومت وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی طرف سے اخباری اشتہارات کے نرخوں میں اضافہ پر جلد ہی عملدرآمد کرے گی کیونکہ یہ حکومت ایک متحرک پرنٹ میڈیا کی ترقی کو جعلی خبروں کے تدارک کیلئے ضروری سمجھتی ہے ـ۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑنے اے پی این ایس ایگزیکٹو اراکین کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اخباری صنعت کو درپیش ادائیگیوں کے مسائل کو حل کیا جارہا ہے اس ضمن میں وفاقی حکومت نے میڈیا کو 06 ارب روپے کی ادائیگی کی ہے انہوں نے اعلان کیا کہ ادائیگیوں اور اشتہارات کے حجم میں پرنٹ میڈیا کا حصہ بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے یقین دلایا کہ وزرات اطلاعات اس امر کی بھر پور کوشش کرے گی کہ تمام واجبات باقاعدگی سے ادا ہوں اور کوئی بھی ادائیگی التوا ء کا شکار نہ ہو ۔انہوں نے اعلان کیا کہ تمام فریقوں پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کی جائیگی جو سنٹرل میڈیا لسٹ سے ڈمی اخبارات کو خارج کرنے پر غور کرے گی اس عمل سے باقاعدہ شائع ہونے والے اخبارات کے مالی حالات بہتر ہونگے ۔
کراچی گیس منصوبے حملوں سے بچانےکیلئے قطر کے ایران سے خفیہ مذاکرات کا انکشاف ، ایرانی میزائل حملے میں قطر کے...
اسلام آباد پاکستان کے ممکنہ واجبات، جو کہ زیادہ تر ریاستی ملکیتی اداروں کے لیے جاری کردہ سرکاری ضمانتوں کی...
اسلام آباد خسارے پر قابو پانے کیلئے پاکستان کو 23.4 ارب ڈالر کی بیرونی فنڈنگ کی تلاش، یہ ختم ہونے والے مالی سال...
کرچی وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معیشت اب استحکام کی طرف جا رہی ہے۔ تنخواہ دار طبقے کو بجٹ میں...
اسلام آباد آئندہ مالی سال مختلف شعبوں کو جو سبسڈی دی جائے گی اس کاہدف1091ارب روپے مقرر کیاگیا ہے، رواں برس کے...
اسلام آبادرواں مالی سال کیلئے 25.16 کھرب روپے وسائل کا ہدف مقرر ،وسائل میں 24فیصد اضافہ کی توقع، محصولات کا ہدف...
اسلام آباد آئندہ مالی سال2026-27 کے وفاقی بجٹ میں آمدن اور اخراجات کا جو تخمینہ لگایاہے اس کے مطابق آمدن کے...
کراچیٹرمپ انتظامیہ کے سینئر اہلکار کے مطابق دونوں ممالک معاہدے کے 80 سے 85 فیصد حصے پر متفق ہو چکے ہیں، تاہم...