اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریسی اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر د یے، امتیاز احمد اکنامک ایڈوائزر خزانہ تعینات، سمیع اللہ ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ تعینات، محمد عمران خان کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر پوسٹل سٹاف کالج اسلام آباد لگایا دیاگیا۔تفصیلا ت کے مطابق اکانومسٹ گروپ کےگریڈ 22 کے چیف اکانومسٹ، پلاننگ ڈویلپمنٹ اینڈ سپیشل انیشیٹِوز ڈویژن امتیاز احمد کو تبدیل کر کے اکنامک ایڈوائزر، خزانہ ڈویژن جبکہ گریڈ 22 پوسٹل گروپ کے سمیع اللہ خان ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹوریٹ جنرل پاکستان پوسٹ آفس ڈیپارٹمنٹ تعینات کئے گئے ۔سمیع اللہ خان 27 مارچ کو گریڈ 22 میں ترقی کے بعد باقاعدہ تقرری کے منتظر تھے۔ قبل ازیں سمیع اللہ خان کے پاس پاکستان پوسٹ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اکاونٹس اینڈ فنانس کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج بھی تھا۔ ان احکامات کے بعد تقرری کے منتظر پوسٹ ماسٹر جنرل سنٹرل پنجاب انوار احمد ملک گریڈ 21 میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اکاونٹس اینڈ فنانس کا چارج سنبھالیں گے۔ دریں اثناء گریڈ 20 میں پوسٹماسٹر جنرل بلوچستان سرکل محمد عمران خان کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر پوسٹل ستاف کالج اسلام آباد لگایا گیا ہے۔ انکی جگہ محمد خلیفہ چارج سنبھالیں گے۔
کراچی گیس منصوبے حملوں سے بچانےکیلئے قطر کے ایران سے خفیہ مذاکرات کا انکشاف ، ایرانی میزائل حملے میں قطر کے...
اسلام آباد پاکستان کے ممکنہ واجبات، جو کہ زیادہ تر ریاستی ملکیتی اداروں کے لیے جاری کردہ سرکاری ضمانتوں کی...
اسلام آباد خسارے پر قابو پانے کیلئے پاکستان کو 23.4 ارب ڈالر کی بیرونی فنڈنگ کی تلاش، یہ ختم ہونے والے مالی سال...
کرچی وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معیشت اب استحکام کی طرف جا رہی ہے۔ تنخواہ دار طبقے کو بجٹ میں...
اسلام آباد آئندہ مالی سال مختلف شعبوں کو جو سبسڈی دی جائے گی اس کاہدف1091ارب روپے مقرر کیاگیا ہے، رواں برس کے...
اسلام آبادرواں مالی سال کیلئے 25.16 کھرب روپے وسائل کا ہدف مقرر ،وسائل میں 24فیصد اضافہ کی توقع، محصولات کا ہدف...
اسلام آباد آئندہ مالی سال2026-27 کے وفاقی بجٹ میں آمدن اور اخراجات کا جو تخمینہ لگایاہے اس کے مطابق آمدن کے...
کراچیٹرمپ انتظامیہ کے سینئر اہلکار کے مطابق دونوں ممالک معاہدے کے 80 سے 85 فیصد حصے پر متفق ہو چکے ہیں، تاہم...