اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پہلے مزاحمت پھر مفاہمت، لیکن بہتر مفاہمت ہی ہوتی ہے،ہمشیہ بہتری کی امید رکھنی چاہیے ، ملکی حالات بہتر ہوں گے۔ راولپنڈی میں احتساب کی خصوصی عدالت میں ریفرنس کی سماعت کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ، مذاکرات سے کوئی نہ کوئی بہتر صورتحال نکل آتی ہے، مذاکرات سے متعلق تو پی ٹی آئی کی لیڈرشپ نے ایک خط بھی لکھا ہے اس کا تاحال کوئی جواب یا پیشرفت سامنے نظر نہیں آئی، آگے دیکھیں کیا ہوتا ہے۔ صحا فی کے اس سوال پر کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے اب پانچ اگست کی کال دی گئی ، ایک طرف احتجاج ،دوسری طرف مذاکرات کی بات ہو رہی ہے کون سا راستہ درست ہے؟ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پہلے مزاحمت پھر مفاہمت ہوتی ہے تو مفاہمت ہی بہتر ہے۔اس سوال پرصدر تبدیل کرنے یا ہٹائے جانے متعلق بات چیت ہو رہی ہے، 27 ویں آئینی ترمیم لائی جا رہی ہے،اس پر چودھری پرویزالٰہی نے کہا اچھا! اوہو! یہ تو میں آپ سے سن رہا ہوں۔
کوئٹہبلوچستان کے آئندہ مالی سال 2026-27 کا1089 بلین روپے سے زائد کا ٹیکس فری سرپلس بجٹ پیش کردیا گیا ، بجٹ میں...
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
انصار عباسیاسلام آباد ....: وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان اختلافات سے متعلق قیاس...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
کراچی بلومبرگ کا شائع کردہ ایران امریکی معاہدے کا متن غلط اور نامکمل قرار، ایرانی ذرائع کا کہنا ہے مغربی...
اسلام آباد امن معاہدے کی تقریب، وزارت خارجہ کی ایک ٹیم سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئی ،مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے...