کراچی/اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر/نمائندہ جنگ )پاکستان نے پہلے پانڈابانڈزکے اجراءکی تیاریوںکاآغازکردیاجبکہ دبئی اسلامک بینک (ڈی آئی بی )اورپاکستان کے درمیان ایک ارب ڈالر فنانسنگ کا معاہدہ طے پا گیا‘ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال 2024-25ء کے دوران 38.3ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر پاکستان بھجوائیں جو ملکی تاریخ میں ایک سال کے دوران بھیجی جانے والی بلند ترین رقم ہے‘سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب سے بھجوائی گئیں جو کہ 9.3 ارب ڈالر رہیں ‘ وزیراعظم شہباز شریف نے تاریخ کی بلند ترین ترسیلات زر پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ اوورسیزپاکستانیوں کی قابل قدر خدمات اور ان کے پاکستانی معیشت میں اعتماد کا مظہر ہے‘زرعی فنانسنگ کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا طریقہ کار اختیار کیا جائے گا‘زرعی اصلاحات پر عمل در آمد کا آغاز کسانوں کو آسان قرضوں کی سہولت سے کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق 30جون کو ختم ہونے والے مالی سال 25-2024 میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر کا حجم 38.3 ارب ڈالر رہا، جو کہ ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ ہے ۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ترسیلات زر میںگزشتہ مالی سال کے مقابلے میں8 ارب ڈالریعنی 27 فیصد اضافہ ہوا، کیونکہ گذشتہ مالی سال میں ترسیلات زر کا حجم 30.25 ارب ڈالر تھا۔متحدہ عرب امارات سے 7.8 ارب ڈالر، برطانیہ سے 5.9 ارب ڈالر، یورپی ممالک سے 4.5 ارب ڈالر اور امریکا سے 3.7 ارب ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں۔ اعدادوشمار کے مطابق صرف جون 2025 میں پاکستانی کارکنوں نے 3.4 ارب ڈالر کی ترسیلات وطن بھجوائیں، جو گزشتہ سال کے جون کی نسبت 7.9 فیصد زائد ہیں۔ادھروزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کا دبئی اسلامک بینک کے ساتھ ایک ارب ڈالر کا اسلامی فنانسنگ معاہدہ پاگیا، دبئی اسلامک بینک سے ایک ارب ڈالر مالیت کا معاہدہ 5 سال کی مدت کیلئے ہے۔معاہدے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک نے پالیسی بیسڈ فنانسنگ کیلئے جزوی گارنٹی فراہم کی ہے، فنانسنگ کے تحت 89 فیصد فنڈز اسلامی اصولوں پر مبنی ہیں۔معاہدے میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ، ابوظبی اسلامک بینک، عجمان بینک اور شارجہ اسلامک بینک بھی شریک ہیں۔دریںاثناءوزارت خزانہ کے نمائندوں نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 7 جولائی سے 11 جولائی 2025 تک سرمایہ کاروں کے ساتھ پیشگی مارکیٹنگ پر مبنی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ یہ ملاقاتیں پانڈا بانڈ کے پہلے اجرا کی تیاری کے سلسلے میں ایک غیر تجارتی سرمایہ کار روڈ شو (نان ڈیل روڈ شو) کا حصہ ہیں۔وزیرِ خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا ہے کہ ان ملاقاتوں میں پاکستان کی مجموعی معاشی صورتحال اور مستقبل کے امکانات‘ قرضوں کے انتظام سے متعلق جاری اصلاحات اور مجوزہ پانڈا بانڈ ٹرانزیکشن کے ڈھانچے اور پیش رفت پر توجہ مرکوز رہی۔
ابوظبی ابوظبی میں تعینات اسرائیلی وزیراعظم کے انتہائی قریبی دوست اور اسرائیلی سفیر یوسی شیلی نے کہا ہے کہ...
اسلام آبادپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت میں...
کراچی اہم سعودی آئل پائپ لائن بندش، عالمی تیل بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ، مرمت میں تین سے پانچ ہفتے لگنے...
کراچی رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اس لئے پورے پنجاب...
اسلام آباد ریٹیلرز کیلئے آسان ٹیکس اسکیم: اب تک صرف 181 سادہ ریٹرنز موصول، ایک کروڑ اسی لاکھ روپے جمع؛ 5 ہزار...
لاہور قومی سائبر سیکیورٹی کیلئے حتمی ایکشن پلان تیار، نیشنل ایمرجنسی کمپیوٹر ٹیم سمیت 5 ترجیحات تیار۔سائبر...
اسلام آباد پاکستان نے اپنے جوہری توانائی پروگرام کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے چشمہ یونٹ-5 کے...
اسلام آبادوفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے منگل کو کہا ہے کہ بروقت ایندھن کے انتظام سے...