کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا ہے کہ قاسم اور سلمان اپنے والد سے اظہار یکجہتی کریں گے اور وہ آئیں گے ، تحریک انصاف کے عہدیداران لیڈ کریں گے ،ماہر اجناس شمس الاسلام نے کہا کہ پندرہ سال سے شوگر پالیسی ٹھیک کرنے کی بات کر رہا ہوں لیکن اسے آج تک ٹھیک نہیں کیا گیا،ماہر بین الاقوامی امور اسامہ بن جاوید نے کہاکہ امریکی صدر جنگ نہیں چاہتے ان کی کوشش ہے کہ کسی طریقے سے کوئی معاملہ طے پاجائے جس سے اسرائیلی سبکی بھی نہ ہو۔رہنما تحریک انصاف نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا کہ یہاں قانون کی حکمرانی کی جگہ مافیا کی حکمرانی ہے ہم نکلیں گے تیاریاں جاری ہیں مشاورت جاری ہے کہ کس طرح لے کر چلنا ہے۔اس دفعہ جگہ اسلام آباد ڈی چوک نہیں ہے ۔ قاسم اور سلمان اپنے والد سے اظہار یکجہتی کریں گے اور وہ آئیں گے ۔عمران خان کی بہنیں اپنے بھائی سے اظہار یکجہتی کریں گی جہاں تک لیڈ کی بات ہے تحریک انصاف کے لوگ جنہیں عہدے دیئے گئے ہیں وہ لیڈ کریں گے ۔ پرتشدد رویہ حکومت کا ہے ہم جس زیادتی پر آواز اٹھاتے ہیں کہہ دیا جاتا ہے کہ پرتشدد ہیں۔جب آپ نہتے ہوں اور دوسری طرف ہر طرح کا اختیار ہو اور گولی چلانے کا بھی اختیار ہو اس کے باوجود اس ماحول میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی کئی لوگ شہید ہوئے۔
کراچی امن معاہدے کیلئے ایران کی منجمد اثاثوں تک فوری رسائی کی شرط رکھی ہے جس نے صدر ٹرمپ کو مشکل میں ڈال دیا...
کراچی ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی...
اسلام آباد کفایت شعاری مہم پر عملدرآمد، وزیراعظم آفس کے مطابق تمام وزارتوں اور ڈویژن سے تفصیلی رپورٹ مانگ...
انصار عباسیاسلام آباد ....: وزیراعظم شہباز شریف نے پلاننگ کمیشن کو ہدایت دی ہے کہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری ...
واشنگٹن امریکی وزیرِ توانائی کرس رائٹ نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ایران تنازع کیساتھ جوڑتے...
کراچی آبنائے ہرمز کی بندش سے سب سے زیادہ فائدہ امریکی کمپنیوں کو ہوا، ایگور سیچن؛ آبنائے ہرمز بند ہو گئی تو...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری نے سویڈن کی حکومت اور عوام کو ان کے قومی دن پر مبارکباد کا پیغام بھی...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف کا تحفظ خوراک کے عالمی دن پر اپنےپیغام میں کہاہے کہ غیر محفوظ خوراک سے...