حج 2026 کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 2دن کی توسیع

10 جولائی ، 2025

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) وزارت مذہبی امور نےحج 2026 کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 2 دن کی توسیع کردی ۔ تر جمان کے مطا بق نامزد بینکوں اور وزارت کے آن لائن پورٹل پر حج رجسٹریشن 11 جولائی تک جاری رہے گی ۔عازمینِ حج کی درخواست پر رجسٹریشن کا عمل جمعہ کے روز تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ اب تک 3 لاکھ 13 ہزار افراد نے حج 2026 کی رجسٹریشن کرالی ہے۔حج 2026 کے اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی کے مطابق الگ سے جاری کیے جائیں گے۔