اسلام آباد ( رپورٹ:،رانامسعود حسین) لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور لاہور بار کونسل نے دیگر ہائی کورٹوں کے تین ججوں کے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تبادلے اور اسی کی روشنی میں مرتب کیگئی سینیارٹی لسٹ سے متعلق آئینی مقدمہ کے سپریم کورٹ کے پانچ رکنی آئینی بینچ کے 19 جون 2025 کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کر دی ہیں،اپیل گزاروں نے صدر مملکت ،وفاقی سیکرٹری قانون ،جوڈیشل کمیشن آف پاکستان وغیرہ کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ آئین اور طے شدہ عدالتی اصولوں کے خلاف ہے،ججوں کی سنیارٹی طے کرنے کا مسلمہ طریقہ کار بھی موجود ہے اس لئے صدر مملکت کو سینیارٹی طے کرنے کی ہدایت کرنے کی آئین میں کوئی گنجائش ہی نہیں ،اپیل گزاروں نے عدالت سے آئینی بینچ کے 19 جون 2025 کے حکمنامہ کو کالعدم قرار دینے اورمقدمہ کے حتمی فیصلہ تک اس حکمنامہ کے نتیجہ میں ہونے والے تمام تر اقدامات معطل کرنے کی استدعا کی ہے۔
راولپنڈی عمران خان اور بشریٰ بی بی میں ملاقات کروادی گئی ،جیل ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان اور ان...
راولپنڈی 4رکنی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل میں عمران خان کاطبی معائنہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گئی ۔ جیل...
اسلام آ باد وزیراعظم شہبازشریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کریں گے۔ دورے کےدوران چین کے صدر شی جن پنگ اورچینی...
کراچی چین کے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکا کی بھارت کو مضبوط بنانے کی کوششیں، واشنگٹن اور نیو دہلی...
کراچی امریکہ اور ایران میں بڑھتی کشیدگی، نئی جنگ کا خطرہ منڈلانے لگا۔ دونوں فریق وقت کو اپنے حق میں سمجھتے...
کراچی ناروےمیں خاتون صحافی نے نریندر مودی کو بھرے مجمع میں آئینہ دکھادیا،مودی آزاد میڈیا کے سوالوں سے...
اسلام آبادایف بی آر کے ماتحت تمام فیلڈدفاتر ایل ٹی اوز، ایم ٹی اوز، سی ٹی اوز، اور آر ٹی اوز ہفتہ اور...
اسلام آباد روس نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری سرحدی کشیدگی نہ صرف علاقائی تجارت بلکہ اہم...