ٹرمپ انتظامیہ نے ایئرپورٹ پر جوتے اتار کر سیکورٹی اسکیننگ کی پالیسی ختم کردی

10 جولائی ، 2025

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکا نے ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی چیک کے دوران مسافروں کو جوتے اتارنے کی شرط ختم کر دی ہے۔ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جدید سینسرز اور اسکیننگ ٹیکنالوجی کی مدد سے ایئرپورٹس پرسیکیورٹی نظام اب بہترہوگیا ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی چیک کے دوران مسافروں کو جوتے اتارنے کی شرط ختم کر دی ہے۔امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی وزیر کرسٹی نوئم نے تصدیق کی ہے کہ نئی ٹیکنالوجی کی بدولت اب مسافر جوتے پہنے ہوئے ہی سیکیورٹی اسکریننگ کرا سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ سیکیورٹی نظام میں بہتری جدید سینسرز اور اسکیننگ ٹیکنالوجی کی مدد سے ممکن ہوئی ہے، جس سے وقت کی بچت اور مسافروں کی سہولت بڑھے گی۔یاد رہے کہ یہ جوتے اتارنے کی پالیسی 2001 میں اس وقت نافذ کی گئی تھی جب ایک نو مسلم فرانسیسی شہری نے جوتوں میں بارود چھپا کر دھماکہ کرنے کی کوشش کی تھی۔