اسلام آباد /کراچی(اسرار خان …طاہر عزیز) نیپرا نے بدھ کے روز جولائی کے بجلی کے بلوں میں صارفین کو ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے۔ نیپرا نے سرکاری ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کو 0.495 روپے فی یونٹ اور کےالیکٹرک کو 4.0349 روپے فی یونٹ واپس کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ نیپرا نے بجلی نظام میں خرابیوں اور 116ارب روپے کے نقصانات پربرہمی کا اظہار کیا۔کے الیکٹرک سے مطالبہ کیا کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور فوری اصلاحی اقدامات کیے جائیں۔صارفین کو ریلیف کا فیصلہ مئی (ڈسکوز) اور اپریل (کے الیکٹرک) کے ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (FCA) کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ مہنگائی کے بوجھ تلے دبے صارفین کے لیے وقتی راحت ہے، تاہم نیپرا نے خبردار کیا ہے کہ بجلی کے نظام میں موجود مستقل خرابیاں اور بدانتظامی نہ صرف لاگت میں اضافہ کر رہی ہیں بلکہ قومی گرڈ پر بوجھ بھی بڑھا رہی ہیں۔یہ ریفنڈ تمام صارفین پر لاگو ہوگا سوائے لائف لائن صارفین، تحفظ یافتہ گھریلو صارفین، الیکٹرک گاڑی چارجنگ اسٹیشنز (EVCS) اور پری پیڈ میٹر صارفین کے۔ڈسکوز نے اصل میں 0.1015 روپے فی یونٹ اضافی چارجز کی اجازت مانگی تھی، لیکن نیپرا نے یہ درخواست مسترد کرتے ہوئے صارفین کو ریفنڈ دینے کا حکم دیا۔ کے-الیکٹرک نے 4.69 روپے فی یونٹ کی واپسی کی تجویز دی تھی، تاہم نیپرا نے 4.0349 روپے فی یونٹ کی منظوری دی۔فیصلے کے ساتھ جاری سخت الفاظ پر مبنی ٹیکنیکل نوٹ میں نیپرا کے رکن (ٹیکنیکل) نے کےالیکٹرک اور سرکاری ڈسکوز دونوں کو ناقص کارکردگی، بارہا ناکامیوں اور اربوں روپے کے قابلِ گریز نقصانات پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
اسلام آبادSCO وزرائے داخلہ کانفرنس ،محسن نقوی کی 5وزرائے داخلہ سے ملاقات، روس، تاجکستان ازبکستان،کرزغستان،...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ کسی ملزم کو تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 149کے تحت قتل اور دیگر سنگین...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے گلگت و بلتستان میں جاری انتخابی...
کراچیبھارت میں ڈاکٹر نے مبینہ طور پر رشوت نہ دینے پر کم عمر بچی کی جوڑی گئی ہڈی دوبارہ توڑ دی۔اسپتال کے عملے...
دبئی عالمی تحقیق کے مطابق جائیداد میں سرمایہ کاری کیلئے امارات دنیا کی پہلی ترجیح ہے۔56فیصد عالمی سرمایہ...
اسلام آبادسندھ پنجاب اور کے پی کی مارکیٹوں میں نئی گندم کے ریٹ میں اضافہ ،رورل اور اربن سندھ کی مارکیٹوں...
اسلام آباد جنگ کے ترسیلات زر یا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر اثرات سامنے نہیں آئے،تاہم بحران طویل ہوا تو...
جنوبی وزیرستان جنوبی وزیرستان لوئر میں زمین کے تنازع پر 2گروپوں میں فائرنگ سے5افراد جاں بحق ہوگئے۔حکام کے...