اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پہلگام حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والے گروپ کے خلاف انڈیا سے تعاون کے لیے تیار ہے اور انڈیا کو بھی بی ایل اے اور مجید گروپ کے خلاف پاکستان سے تعاون کرنا ہوگا‘پاکستان کسی دہشت گرد گروپ کو سپورٹ نہیں کرتااورکسی گروپ کو ملک کے اندر یا باہر دہشتگرد حملوں کی اجازت نہیں دیتا‘پاکستان دہشتگردی کا شکار ملک ہے، نہ کہ اس کا سہولت کار‘ دونوں ملکوںکو جامع مذاکرات کے ذریعے دہشت گردی کے خطرے پر بھی کھل کر بات کرنی چاہیے اور دونوں ملکوں کے لیے اس مشترکہ چیلنج سے نکلنے کا راستہ تعاون ہی ہےٹیکنالوجی کے دور میں بھی بھارت یہ ثابت نہیں کر سکا کہ پہلگام واقعہ کے حملہ آور کون تھے‘مسعود اظہر پاکستان نہیں افغانستان میں ہے، اگر مسعود اظہر پاکستان میں ہو تو ہم فوری گرفتار کریں گے‘پاکستان افغان جنگ کے بعد بطور معاشرہ اور ریاست تبدیل ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں بلاول بھٹوکا کہناتھاکہ دہشتگردی کا آغاز افغانستان سے ہوا‘ القاعدہ اور دیگر گروہوں کے ذریعے پھیلاؤ ہوا، جن میں وہ عناصر بھی شامل تھے جو ماضی میں کشمیر میں جہاد کے نام پر سرگرم رہے۔ان کا کہنا تھاکہ ہمارے خطے میں دہشت گردی کی ایک تاریخ ہے اس میں لشکر جھنگوی، لشکر طیبہ اور دیگر دہشت گرد گروپ ہیں‘ سرد جنگ کی وجہ سے پاکستان کی یہ پالیسی تھی کہ ان گروپس کو اس وقت نہ دہشت گرد سمجھا گیا نہ کہا گیا، دہشت گرد کا لفظ نائن الیون کے بعد آیا، اس سے پہلے ایسے گروپوں کو فریڈم فائٹرز کے طور پر دیکھا جاتا تھا اور افغانستان اور سرد جنگ کے دوران لڑنے والوں کو اسی طرح دیکھا گیا، اُس وقت بھی میری والدہ اور میری جماعت اس بات کی ہم خیال نہیں تھی ۔بلاول کا کہنا تھاکہ ہم ماضی سے نہیں بھاگ رہے نہ ہی ماضی کی حقیقتوں کو نظرانداز کررہے ہیں، ماضی میں نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی برادری اور ڈکٹیٹر جنرل ضیا نے اس کوجہاد کے طور پر معاشرے میں پیش کیا، یہ انہوں نے افغانستان میں اپنی جنگ لڑنے کے پیش نظر کیا، ہمیں اپنے ملک میں ٹی ٹی پی، القاعدہ، داعش، بی ایل اے ان سب کی دہشت گردی کا سامنا ہے، جوکچھ افغانستان میں ہوا برصغیر میں ہونے والی دہشت گردی اس کا نتیجہ ہے، القاعدہ یا وہ تمام گروپ جن کا آپ نے ذکر کیا سب کی جڑیں ماضی میں افغان جہاد میں رہی ہیں، جب افغان جہاد ختم ہوا تو ان گروپوں نے القاعدہ میں جگہ بنائی اور نائن الیون والا حملہ کیا۔
کراچی مزاکرات ناکامی کی وجہ، واشنگٹن فوری اور واضح نتائج چاہتا تھا. تہران کا تدریجی اور باوقار مذاکراتی...
کراچی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے نے سینما میں اپنی بے مثال شراکت کے علاوہ، کئی دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر...
ممبئی آشا بھوسلے 92 سال کی عمر میں چل بسیں، موسیقی کا ایک درخشاں عہد ختم ہوگیا، آٹھ دہائیوں پر محیط شاندار...
کراچی برطانوی جریدے کا کہنا ہے امریکا ایران مذاکرات کی بحالی کا امکان ابھی ختم نہیں ہوا، کشیدگی کے باوجود...
کراچی تجزیہ کاروں شاہزیب خانزادہ،شہزاد اقبال، زاہد محمود،ہما بقائی اور مریم فاطمہ نے کہا ہے کہ امید یہی ہے...
کراچی صدر ٹرمپ نے یو ٹرن لیتے ہوئے متنازع بیان کا دفاع کیا اور کہا کہ پوری تہذیب تباہ کرنیکی دھمکی کا مقصد...
کراچی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران افزودہ یورینیم کی منتقلی پر بھی راضی تھا، پاکستان نے اب تک جو کردار ادا...
کراچی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی اسلام آباد آمد اور واپسی کی دونوں پروازوں کو بحیرہ کیسپین پر باکو کے...