راولپنڈی (نامہ نگار خصوصی)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف ریاستی دہشت گردی کو ایک پالیسی کے تحت اپنایا ہوا ہے‘ بھارت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے نیٹ ورک کا ماسٹر مائنڈ اجیت ڈوول ہے‘ پاکستان کا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر محفوظ ہے‘ کوئی بھی ہمارے ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنانے کی جرات نہیں کر سکتا‘اگر کسی نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خلاف مہم جوئی کی کوشش کی تو ایسے خوفناک نتائج ہوں گے جو شاید دنیا برداشت نہ کرسکے۔قطرکے نشریاتی ادارے الجزیرہ کو انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہناتھاکہ اسلام میں جہاد یا قتال کا اختیار صر ف ریاست کے پاس ہے‘ کسی فرد، تنظیم یا گروہ کو اختیار نہیں‘فتنہ الخوارج کا اسلام‘ انسانیت‘پاکستان یا پاکستانی روایات سے کوئی تعلق نہیں‘انہوں نے کہا کہ خوارج کی اصطلاح ان مسلح گروہوں کے لیے استعمال کی جا رہی ہے جو ریاست اور فوج پر حملے کرتے ہیںجبکہ فتنہ الہندوستان کی اصطلاح ان دہشتگردوں کیلئے استعمال ہوتی ہے جنہیں بھارت کی حمایت حاصل ہے۔
اسلام آباد سفارتی کامیابیاں بمقابلہ معاشی چیلنجز:اپٹما کا پیٹرولیم لیوی پر نظرثانی کا مطالبہ، تشویش کا اصل...
کراچیپاکستانی فضائی حدود کی بندش،بھارتی ایئرلائنز کو 200 ارب کا نقصان۔ یورپ کینیڈا امریکہ کی پروازوں کو 45 منٹ...
لاہور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان کو رہا کرکے سیاسی کردار ادا کرنے...
اسلام آبادپاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے مزید ایک ارب ڈالرز کے فنڈز موصول ہو گئے ہیں ، سٹیٹ بینک آف پاکستان...
کراچی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر کی 73 پروازیں منسوخ کی گئیں جن میں امارات کے دبئی شارجہ ابوظہبی اور فجرہ...
اسلام آبادوفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ جی ایس پی پلس سہولت پاکستان اور یورپی یونین کے...
کراچی ایران اور پوپ تنازع، بیشتر امریکیوں نے ٹرمپ کی ذہنی حالت پر سوال اٹھادیا ، صرف 26فیصد نے متوازن مزاج...
کراچی امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہاستحصالی نظام اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل...