اسلام آباد (آئی این پی)سیکرٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو اندرونی خطرہ نہیں، بیرونی سازش ہوئی تو بھرپور مقابلہ کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی پارٹی میں شمولیت پراعتراض بے معنی ہے۔ تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سیاسی تحریکوں میں شرکت ہر فرد کا حق ہے، بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی شمولیت پراعتراض بے معنی ہے۔سلمان اکرم راجہ نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف کسی اندرونی خطرے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اگر بیرونی سازش ہوئی تو اس کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔