اسلام آباد (نیوز رپورٹر )صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی سفارش پر ورچوئل اثاثہ جات ایکٹ 2025ءکی منظوری دے دی۔جاری اعلامیہ کے مطابق یہ قانون پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا اعلان کرتا ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی ایک خودمختار وفاقی ادارہ ہوگا، اتھارٹی کوورچوئل اثاثہ جات سے متعلق اداروں کو لائسنس جاری کرنے کا اختیار ہوگا۔اعلامیہ کے مطابق اتھارٹی کونگرانی کرنے اور ضوابط کا نفاذ کرنے کے مکمل اختیارات حاصل ہوں گے۔ دوسری جانب پاکستان نے پہلے پانڈا بانڈ کے اجرا کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، اس حوالے سے وزارتِ خزانہ، حکومتِ پاکستان کے نمائندوں نے چین میں ملاقاتیں کی ہیں ۔متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے بینک نے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر فنانسنگ کا بندوبست کرلیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یو اے ای کا بینک پاکستان کو 5 سال کے لیے یہ فنانسنگ فراہم کرے گا۔
کراچی بلوچستان کے ضلع مستونگ میں واقع لک پاس ریڈار کی آپریشنل خدمات 13جولائی سے 8اگست 2026تک معطل کردی گئی ہیں۔...
اسلام آباد راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کیلئے رواں مالی سال کے بجٹ میں 17ارب 68کروڑ 82لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں...
صنعایمن کے حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو سعودی عرب کے متعدد فضائی حملوں میں...
پشاورخیبر پختونخوا حکومت کے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے پاک آسٹریا فاخو شُولے انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ...
کراچیدنیا کے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں شمار ہونے والا ایم ایس سی ایریکا کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا، جسے...
کراچی سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جنگ بندی عملی طور پر ختم ہو چکی ہے۔ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارت...
اسلام آباد آڈٹ انکشافات: محکمہ ڈاک میں 63ارب روپے کا بڑا مالیاتی تضاد سامنے آ گیا، بینک اکاؤنٹس کے غیر...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے نظام کو مزید شفاف، مؤثر اور مستحکم بنانے...