اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ زرعی شعبے میں پائیدار اصلاحات سے ملکی معیشت کو مزید فروغ ملے گا،زرعی فنانسنگ کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا طریقہ کار اختیار کیا جائے گا،زرعی اصلاحات پر عمل در آمد کا آغاز کسانوں کو آسان قرضوں کی سہولت سے کیا جائے گا،زرعی اصلاحات کے شعبے میں زرعی اجناس کے علاوہ لائیو سٹاک سیکٹر کی اصلاحات پر بھی بھرپور توجہ دی جائے۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے بدھ کوزرعی شعبے کی ترقی کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ زرعی اصلاحات پر عمل در آمد کا آغاز کسانوں کو آسان قرضوں کی سہولت سے کیا جائے گا، زرعی فنانسنگ کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا طریقہ کار اختیار کیا جائے گا،زرعی ترقیاتی بینک میں بھی ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات کی جائیں تاکہ کسانوں کو آسان قرضے کی فراہمی شفاف انداز میں یقینی بنائی جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ پی ایس ڈی پی میں زرعی پراجیکٹس کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگی اور ترقیاتی منصوبے میکنائزیشن، ڈیجیٹائزیشن، کسانوں کی قرضوں تک آسان رسائی اور کاروبار دوست ماحول کے قیام پر مرکوز ہوں، زرعی شعبے میں پائیدار اصلاحات سے ملکی معیشت کو مزید فروغ ملے گا۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ زرعی اصلاحات کے شعبے میں زرعی اجناس کے علاوہ لائیو سٹاک سیکٹر کی اصلاحات پر بھی بھرپور توجہ دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے کی اصلاحات کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر بھرپور تعاون سے کام کریں گی،زرعی شعبے میں اصلاحات سے پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ اور پیداواری لاگت میں کمی آئے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ زرعی اجناس کی سٹوریج گنجائش بڑھانے کے حوالے طویل المدتی اور قلیل المدتی حکمت عملی کے لئے نئی تجاویز لائی جائیں اورزرعی شعبے میں پائیدار اصلاحات کے لئے صوبوں کے ساتھ تعاون سے ایک جامع حکمت عملی تشکیل دی جائے ۔
کراچی گیس منصوبے حملوں سے بچانےکیلئے قطر کے ایران سے خفیہ مذاکرات کا انکشاف ، ایرانی میزائل حملے میں قطر کے...
اسلام آباد پنجاب حکومت نے 2506 مریم نواز ہیلتھ کلینکس اؤٹ سورس کر دیئے۔ ناقص کارکردگی دکھانے والے 115 دیہی صحت...
کراچی ٹرمپ کا 22 طبی ماہرین سے معائنہ، صدور کیلئے نیا ریکارڈ قائم ، سابق امریکی صدور کے مقابلے میں زیادہ...
اسلام آباد پاکستان کے ممکنہ واجبات، جو کہ زیادہ تر ریاستی ملکیتی اداروں کے لیے جاری کردہ سرکاری ضمانتوں کی...
اسلام آباد وفاقی حکومت کےسالانہ ترقیاتی پروگرام میں کس کو کیا ملا، وفاقی حکومت کےسالانہ ترقیاتی پروگرام...
اسلام آباد پٹرول کی قیمت میں 4روپے کمی،373.78روپے کا ہوگیا، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپےکمی، ڈیزل کی نئی...
اسلام آبادصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن بل، 2026 کی منظوری دے دی۔...
اسلام آباد آئندہ مالی سال کے بجٹ میں الیکٹرانک سگریٹ مہنگے اور عام سگریٹ میں استعمال ہونیوالے ایسٹیٹ ٹو پر...