کراچی( امداد سومرو)پاکستان رینجرز (سندھ) نے صوبائی حکومت سے سندھ کے چھ اضلاع میں آپریشنل انفراسٹرکچر اور رہائشی سہولیات کی تعمیر کے لیے 306 ایکڑ اراضی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔دی نیوز کو موصول ہونے والی سرکاری خط و کتابت کے مطابق، نیم فوجی فورس نے مِٹھی (تھرپارکر)، نیو چھور (عمرکوٹ)، نارو (خیرپور)، کھپرو (سانگھڑ)، خاکی ڈرو (گھوٹکی) اور ڈیہہ نبو بخش (لاڑکانہ) میں اراضی مانگی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان عبدالرشید چنا نے دی نیوز کو بتایا کہ سندھ حکومت رینجرز کے لیے مستقل بنیادوں پر رہائش کے مسئلے کو حل کرنا چاہتی ہے,لیفٹیننٹ کرنل محمد قیصر منصور کی جانب سے ڈی جی رینجرز سندھ کی ہدایت پر ایک خط سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن ڈیپارٹمنٹ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری اور دیگر متعلقہ حکام کو ارسال کیا گیا، جس میں ہر ضلع میں درکار اراضی کی تفصیل دی گئی ہے:تعلقہ چھاچھرو، تھرپارکر (مٹھی) میں 16 ایکڑ،نیو چھور، عمرکوٹ میں 50 ایکڑ،تعلقہ نارو، خیرپور میں 24 ایکڑ،تعلقہ کھپرو، سانگھڑ میں 71 ایکڑ،خاکی ڈرو، گھوٹکی میں 100 ایکڑ،ڈیہہ نبو بخش، لاڑکانہ میں 45 ایکڑ اراضی مانگی گئی ہے،خط کے مطابق، رینجرز کی ابتدائی تعیناتی میں انفراسٹرکچر کی ضروریات کو مدِنظر نہیں رکھا گیا تھا۔ اس مسئلے کے حل کے لیے، بورڈ آف ریونیو نے 3 جولائی 2006 کو 13 اضلاع میں مفت اراضی دینے کی منظوری دی تھی۔ یہ اراضی 19 اکتوبر 2007 کو الاٹ کی گئی، اور مزید 6 اضلاع میں 2 جولائی 2008 کو زمین فراہم کی گئی۔اب تازہ ترین درخواست ان باقی 6 اضلاع کے لیے ہے جن میں اب تک زمین الاٹ نہیں کی گئی۔
اسلام آباد سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے منسوب سائفر سے متعلق طویل عرصے سے جاری سیاسی تنازع ایک بار پھر اس...
اسلام آباد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر...
لاہور پاکستان مسلم لیگ کے صدر محمد نواز شریف سے ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیوف نے ملاقات کی جس میں پاکستان...
راولپنڈی 4رکنی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل میں عمران خان کاطبی معائنہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گئی ۔ جیل...
اسلام آباد نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سعودی عرب ، ایران اور متحدہ عرب امارات کے میں...
اسلام آباد روس نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری سرحدی کشیدگی نہ صرف علاقائی تجارت بلکہ اہم...
کراچی امریکا کی ایران، امارات اور چین میں تہران سے منسلک 50 اداروں پر نئی پابندیاں، تیل و گیس ٹینکرز، مالیاتی...
کراچی ماہر بین الاقوامی امور ڈاکٹر کامران بخاری نے کہا ہے کہ حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا بغیر جنگ مسئلہ حل...