اسلام آباد (صباح نیوز) سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ بینک کا گوشوارہ آمدن ثابت کرنے کیلئے کافی نہیں، اور مالی لین دین کا ریکارڈ خود بخود آمدن نہیں کہلاتا، اکاؤنٹ میں موجود رقم کو بلاوجہ خفیہ آمدن قرار نہیں دیا جا سکتا،محض شک یا اندازے پر ٹیکس کی جانچ نہیں ہو سکتی، اکاؤنٹ میں موجود رقم کو بلاوجہ خفیہ آمدن قرار نہیں دیا جا سکتا۔ چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کی جانب سے جاری تحریری فیصلہ جسٹس شفیع صدیقی نے تحریر کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اکاؤنٹ میں موجود رقم کو بلاوجہ خفیہ آمدن قرار نہیں دیا جا سکتا۔ فیصلے کے مطابق محکمہ ٹیکس کی نظرِ ثانی کی کارروائی غیرقانونی قرار دی جاتی ہے، آمدن ثابت کرنے کے لیے مخصوص اور ٹھوس معلومات لازمی ہیں، معلومات کا براہ راست تعلق ٹیکس کے قابل آمدن سے ہونا چاہیے، محض بینک کا ریکارڈ قانون کے تحت کارروائی کے لیے کافی نہیں، محکمہ ٹیکس کا موقف مسترد کرتے ہوئے، شہری کو رعایت دے دی گئی، غیرمصدقہ معلومات پر مبنی کارروائی کو غلط قرار دے دیا گیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس قانون کے غلط استعمال کو روکنے کی ضرورت ہے، ہر اطلاع کی جانچ پڑتال ضروری ہے، ہر کارروائی شفاف ثبوت پر مبنی ہونی چاہیے۔
کراچی بھارت میں 4 سال بعد پٹرول کی قیمتوں میں صرف 3 روپے اضافہ، انڈیا میں پیٹرول 284 روپے، پاکستان میں 414.78 روپے...
اسلام آباد 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں میں اہم پیشرفت، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی...
اسلام آبادسینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ سیاسی معاملات سیاسی انداز میں حل کرنے چاہیئں ،احتجاج،لانگ مارچ...
اسلام آ باد نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےآبنائے ہرمز کی امریکی ناکہ بندی میں امریکی تحویل میں...
اسلام آباد پاکستان میں سکول نہ جانیوالے بچوں کے اعدادوشمار قومی اسمبلی میں پیش کر دیے گئے ۔وفاقی وزیر تعلیم...
کراچی بھارتی صدارت میں دوسرابرکس اجلاس بھی مشترکہ اعلامیہ کے بغیر ختم،ایران امارات اختلافات سے برکس میں...
کراچی امریکی جریرے کا کہنا ہےچین میں ٹرمپ کو واضح پیغام ملا کہ عالمی طاقت کا مرکز مشرق کی طرف منتقل ہو چکا...
بیجنگ ٹرمپ چین سے بڑے نتائج کے بغیر واپس، تعلقات میں وقتی استحکام کے آثار ،ٹرمپ کاتائیوان کو اسلحہ دینے پر...