اسلام آباد(فاروق اقدس)وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ کی سربراہی میں حکومتی ارکان پر مشتمل ایک وفد نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ملک کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے مختلف پہلوئوں پر غور کیا۔حکومتی وفدمیں وفاقی وزیر امیر مقام، مرتضیٰ جاوید عباسی اور ہارون محمود جبکہ جے یو آئی کے وفد میں اکرم درانی،مولانا لطف الرحمان،سینیٹر کامران مرتضیٰ،سینیٹر مولانا عطاء الرحمان اور اسعد محمود بھی موجود تھے۔یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم ہائوس میں مولانا فضل الرحمٰن کے صاحبزادے اسعد محمود نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی تھی ذرائع کے مطابق حکومتی وفد کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر آمد اور ان سے ملاقات بھی اسی تناظر میں تھی جبکہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ یہ ملاقات ملک کی مجموعی صورتحال کے علاوہ بالخصوص خیبرپختونخوا کی بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر مولانا فضل الرحمٰن سے مشاورت کیلئے تھی۔
کراچیتفریحی فلٹر یا ڈیٹا رسک؟ AI ٹرینڈ پر پرائیویسی خدشات بڑھ گئے، فلٹر چہرے کی مکمل بایومیٹرک اسکیننگ،کلک سے...
کراچیصارفین کا ڈیجیٹل ڈیٹا خاموشی سے بڑے پیمانے پر جمع کیے جانے کا انکشاف، براؤزنگ ہسٹری، لوکیشن اور...
اسلام آباد 11.8 ملین گاڑیوں کے صارفین کیلئے 75 ارب روپے کے فیول ریلیف پیکیج کی تجویز، موٹر سائیکل، رکشہ صارفین...
پشاور ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں طلبہ کے نمبروں میں ردوبدل کا بڑا اسکینڈل بے نقاب ہوا...
کراچیلندن میں چھاپہ، امریکی سفارتکار کو خاموشی سے امریکا منتقل کرنے کی رپورٹ،پولیس لاعلم،بچوں کی قابل...
دبئیدبئی میں فائنل کے بعدبھارتی کوچ سے سوال کیا گیا کہ ویمنز ایشیا کپ کی ٹرافی آپ کو کب ملے گی؟بھارتی ٹیم کے...
اسلام آباد وزیراعظم کی خصوصی ریلیف اسکیم،موٹر سائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک کی گاڑی مالکان کو فی لیٹر...
اسلام آباد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج پیر چودہ ستمبر کو گورنر اسٹیٹ...