لاہور(آصف محمود بٹ ) پنجاب حکومت 11 جولائی کو لاہور ڈویژن میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کا باقاعدہ آغاز کر رہی ہے جو صوبے میں شہری نظم و ضبط کی بحالی، معاشی استحصال کے خاتمے اور ریگولیٹری نظام کو مؤثر بنانے کی جانب ایک انقلابی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔اس اہم موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ایکسپو سینٹر لاہور میں افتتاحی تقریب کی مہمانِ خصوصی ہوں گی جہاں وہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے منتخب ہونے والے 400 نئے انفورسمنٹ و انویسٹی گیشن افسران سے خطاب بھی کریں گی۔ یہ افسران اس وقت پنجاب پولیس ٹریننگ سینٹر چوہنگ میں پیشہ ورانہ تربیت حاصل کر رہے ہیں جو 31 اگست تک مکمل ہو جائے گی۔’’پیرا ‘‘کو ایک خصوصی انفورسمنٹ ادارہ تصور کیا جا رہا ہے، جو حکومتی قواعد و ضوابط پر نچلی سطح پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گا۔ ابتدائی طور پر یہ ادارہ 11جولائی سے لاہور ڈویژن کی تمام 13 تحصیلوں میں فعال ہوگا جس کے بعد مرحلہ وار دیگر ڈویژنز تک توسیع دی جائے گی۔
اسلام آباد صدرِ مملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع نوشکی اور تربت میں دہشت گردی کے...
اسلام آباد صدرِ مملکت آصف علی زرداری نےعالمی یومِ ٹیلی کمیونی کیشن و انفارمیشن سوسائٹی کے عالمی دن کے موقع...
کراچی صدر صرافہ بازار میں واقع جیولری شاپ میں ایف آئی اے کی کارروائی کے دوران ایف اے اہلکاروں کی جانب سے...
نوشکی نامعلوم مسلح افراد کے فائرنگ کے نتیجے میں براہوئی زبان کے نامور شاعر پروفیسر حیات غمخوار جان بحق ہوگئے...
لاہور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ فی الحال 28 ویں ترمیم کے آثار نظر نہیں آرہے ، پارلیمنٹ میں...
کراچی عمان ہرمز معاملے پر امریکا اور ایران کے درمیان کشمکش میں پھنس گیا۔ مسقط کی پوزیشن غیر واضح،ہرمز میں...
اسلام آباد پاکستان نے انڈس واٹر ٹریٹی سے متعلق حالیہ ثالثی فیصلے کو بھارت کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد...
لاہور پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف...