اسلام آباد (محمد صالح ظافر ،خصوصی تجزیہ نگار)تحریک انصاف کی قیادت اپنی تحریک کی سرکردگی عمران کے بیٹوں کے سپرد کرنے کے سوال پر تقسیم ہو گئی،ایک دھڑا شدت سے انکےلئے قائدانہ کردار کی مزاحمت کر رہا ہے کہ اس سے پارٹی کا موروثی تشخص ابھرے گا اور پارٹی کی قیادت ناکام ثابت ہوگی، واپسی 5 اگست کو ہوگی دونوں کو اردو کی شدھ بدھ نہیں ،لاہور آنےکی صورت میں ڈی پورٹ ہوسکتے ہیں کیا جمائما اور ٹیریا ن بھی ہمراہ ہونگی جو دونوں بیٹوں اور جمائما کے ساتھ لندن کے پوش یہودی علاقے میں ایک ساتھ رہتے ہیں،بشری بی بی نے جمائما اور بیٹوں کی پاکستان میں موجودگی کو عمران کے لئے نحس قرار دیا اور وہ PTI حکومت کے زمانے میں کبھی پاکستان نہیں آسکے،کیا وہ چارٹر طیارے سے آئیں گے یا کمرشل پرواز لیں گے فیصلہ ہونا باقی ہے ،سیکورٹی بڑا مسئلہ ہو گی علیمہ خان انتظامات کی خود نگرانی کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت عمران خان کے بیٹوں کو اپنی تحریک کی سرکردگی سپرد کرنے کے سوال پر تقسیم ہوگئی ہے۔ پارٹی کاایک دھڑا شدت سے ان کی واپسی کے حوالے اور قائدانہ کردار کی مزاحمت کررہا ہے اس کا موقف ہے کہ اس سے تحریک انصاف کا خاندانی پارٹی ہونے کا تصور راسخ ہوگا جس کی عمران شروع سے سختی کے ساتھ مخالفت کرتےآئے ہیں عمران کے بیٹوں قاسم اور سلمان کو لانے کے ضمن میں منتظم اعلیٰ کا کردار عمران کی بہن علیمہ خان ادا کررہی ہیں۔ وہ عمران کی مطلقہ سابق اہلیہ جمائما خان کو بھی پاکستان لانے کی خواہاں ہیں اس گروپ کو توقع ہے کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے خلاف تحریک انصاف کی جدوجہد میں بیٹوں اور سابق بیوی کی واپسی واٹر شیڈ ثابت ہوں گی۔
اسلام آباد مصر ،ترکیہ ،رومانیہ ، ایران اور سعودی عرب کے پاکستان کے حق میں نغمے ،امریکہ اور ایران کے درمیان...
اسلام آ باد امریکہ ایران مذاکرات آج کو بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔سفارتی ذرائع کے مطا بق امریکہ ایران...
کراچی نپولین بونا پارٹ نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ "کبھی اپنے دشمن کو اس وقت مت روکو جب وہ غلطی کر رہا ہو۔"شاید اس...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ہو یا نہ ہو ہم جنگ جیت چکے ہیں، اگر ایران کے ساتھ...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ پاکستان کیلئے آج قابل فخر لمحہ،...
کراچی امریکی انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ چین ایران کو دفاعی ہتھیار بھیجنے کی تیاری کررہاہے، جن میں ایئر...
کراچی ایران سے مذاکرات کیلئے پاکستان آئے امریکی وزیر خارجہ ڈی جے وینس کے خصوصی طیارے کے ساتھ میری لینڈ سے...
اسلام آباد نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ایران کے مرکزی بینک کے گورنر ڈاکٹر...