اسلام آباد (اسرار خان) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بدھ کے روز جولائی کے بجلی کے بلوں میں صارفین کو ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے۔ نیپرا نے سرکاری ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کو 0.495 روپے فی یونٹ اور کےالیکٹرک کو 4.0349 روپے فی یونٹ واپس کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ نیپرا نے بجلی نظام میں خرابیوں اور 116ارب روپے کے نقصانات پربرہمی کا اظہار کیا۔کے الیکٹرک سے مطالبہ کیا کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور فوری اصلاحی اقدامات کیے جائیں۔صارفین کو ریلیف کا فیصلہ مئی (ڈسکوز) اور اپریل (کے الیکٹرک) کے ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (FCA) کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ مہنگائی کے بوجھ تلے دبے صارفین کے لیے وقتی راحت ہے، تاہم نیپرا نے خبردار کیا ہے کہ بجلی کے نظام میں موجود مستقل خرابیاں اور بدانتظامی نہ صرف لاگت میں اضافہ کر رہی ہیں بلکہ قومی گرڈ پر بوجھ بھی بڑھا رہی ہیں۔یہ ریفنڈ تمام صارفین پر لاگو ہوگا سوائے لائف لائن صارفین، تحفظ یافتہ گھریلو صارفین، الیکٹرک گاڑی چارجنگ اسٹیشنز (EVCS) اور پری پیڈ میٹر صارفین کے۔ڈسکوز نے اصل میں 0.1015 روپے فی یونٹ اضافی چارجز کی اجازت مانگی تھی، لیکن نیپرا نے یہ درخواست مسترد کرتے ہوئے صارفین کو ریفنڈ دینے کا حکم دیا۔ کے-الیکٹرک نے 4.69 روپے فی یونٹ کی واپسی کی تجویز دی تھی، تاہم نیپرا نے 4.0349 روپے فی یونٹ کی منظوری دی۔فیصلے کے ساتھ جاری سخت الفاظ پر مبنی ٹیکنیکل نوٹ میں نیپرا کے رکن (ٹیکنیکل) نے کےالیکٹرک اور سرکاری ڈسکوز دونوں کو ناقص کارکردگی، بارہا ناکامیوں اور اربوں روپے کے قابلِ گریز نقصانات پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اپریل 2025 میں کےالیکٹرک نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (NTDC) سے صرف 1014 میگاواٹ بجلی حاصل کی، جو اس کی 1600 میگاواٹ کی حد کا صرف 63 فیصد ہے۔ ٹرانسمیشن لنک کی تکمیل میں تاخیر کے باعث یہ قلت پیدا ہوئی، جس سے 593 ملین روپے کا نقصان ہوا۔
کراچی بلوچستان کے ضلع مستونگ میں واقع لک پاس ریڈار کی آپریشنل خدمات 13جولائی سے 8اگست 2026تک معطل کردی گئی ہیں۔...
اسلام آباد راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کیلئے رواں مالی سال کے بجٹ میں 17ارب 68کروڑ 82لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں...
صنعایمن کے حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو سعودی عرب کے متعدد فضائی حملوں میں...
پشاورخیبر پختونخوا حکومت کے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے پاک آسٹریا فاخو شُولے انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ...
کراچیدنیا کے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں شمار ہونے والا ایم ایس سی ایریکا کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا، جسے...
کراچی سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جنگ بندی عملی طور پر ختم ہو چکی ہے۔ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارت...
اسلام آباد آڈٹ انکشافات: محکمہ ڈاک میں 63ارب روپے کا بڑا مالیاتی تضاد سامنے آ گیا، بینک اکاؤنٹس کے غیر...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے نظام کو مزید شفاف، مؤثر اور مستحکم بنانے...