ججز سنیارٹی کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

10 جولائی ، 2025

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور لاہور بار ایسوسی ایشن نے ججز سنیارٹی کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیادونوں بارز نے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف الگ الگ انٹراکورٹ اپیلیں دائر کر دیں، اپیلوں میں پانچ رکنی بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔