بھارت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار؛ پاکستان کی متحرک ثقافتی و سیاحتی سفارتکاری نمایاں

11 جولائی ، 2025

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)چنگ ڈاؤ (چین) میں بھارت ایک بار پھر عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار نظر آیا جبکہ پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزارتی اجلاس میں نہایت فعال، باوقار اور مربوط شرکت کے ذریعے دنیا کو اپنی خارجہ پالیسی کی نئی جہتوں سے روشناس کروایا۔پاکستان کی نمائندگی وزیر ثقافت و قومی ورثہ حذیفہ رحمان نے کی، جنہوں نے نہ صرف اجلاس سے پُرمغز، مدلل اور نکتہ رس خطاب کیا بلکہ عالمی رہنماؤں اور وزرائے ثقافت و سیاحت کے ساتھ مؤثر دو طرفہ ملاقاتوں کے ذریعے پاکستان کی ثقافتی سفارتکاری کو ایک نئی سمت دی۔اجلاس سے خطاب میں حذیفہ رحمان نے کہا کہپاکستان چین کے دل کے قریب ہے ، امن، ثقافت اور ترقی کا داعی ہے،چین میں وزیر حذیفہ رحمان کی موجودگی پاکستان کے اس نئے بیانیے کی غماز ہے جس میں ثقافت، سیاحت اور سافٹ پاور کو خارجہ پالیسی کا کلیدی ستون تسلیم کیا جا رہا ہے۔