اسلام آباد( نیوز رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ٹیرف کمیشن کی قانونی، انتظامی اور دیگر اداراجاتی اختیارات و فرائض کی ہنگامی بنیادوں پر تنظیم نو کی ہدایت کی ہے،انہوں نے یہ ہدایت گزشتہ روز نیشنل ٹیرف کمیشن کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس کے دوران دی۔ وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ نیشنل ٹیرف کمیشن کی حالیہ کارکردگی کی تھرڈ پارٹی نظر ثانی کی جائے تاکہ اس کو مزید فعال بنایا جائے اور ، نئی ہدایات پر پیشرفت کی بریفنگ اگلے ماہ دی جائے،وزیراعظم شہباز شریف نے PNSC کو بین الاقوامی معیار کی شپنگ کمپنی بنانے کیلئےمنصوبہ طلب کرلیا جبکہ وزیراعظم سے علی باباکمپنی کی انٹرنیشنل مارکیٹس کے صدر کی ملاقات بھی ہوئی،وزیر اعظم نے نیشنل ٹیرف کمیشن کے جائزہ اجلاس سےخطاب کرتےہوئےکہا کہ نیشنل ٹیرف کمیشن کی نئی ٹیرف رجیم کے تقاضوں کی بخوبی انجام دہی کے لیے جدید خطوط پر تنظیم نو ناگزیر ہے، کمیشن کے پاس ملکی کاروبار، درآمدات و برآمدات مارکیٹ کے متعلق تمام زمینی حقائق اکٹھے کرنے کی موثراستعداد ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ٹیرف کمیشن کی خودکار اور موثر تحقیقی استعداد ملکی کاروبار کو درپیش مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے، حکومت، نیشنل ٹیرف کمیشن کی تربیت و وسائل کی کمی اور اسکے کام کو جدید تقاضوں سے ہم اہنگ کرنے کے لیے پرعزم ہے، نیشنل ٹیرف کمیشن کے اپیلیٹ ٹریبونل کو فوری طور پر فعال اور جاری کردہ نئی ہدایات پر پیشرفت کی بریفنگ اگلے ماہ دی جائے۔
اسلام آباد پی ٹی آئی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ’معاشی دہشت گردی‘ قرار دے دیا ۔ پی ٹی آئی...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے طبی معذوری کی بنیاد پر بھرتیوں کی پالیسی کے تحت تقرریوں سے متعلق وضاحتی...
کراچی علماءکرام نے کہا ہے کہ پیمرا کی جانب سے سزا ور جیو نیوزکی جانب سے توبہ کرنا دونوں بہتر اقدام ہیں ، علامہ...
کراچیجیو نیوز کے ترجمان کے مطابق غلطی کا احساس ہوتے ہی متعلقہ مواد فوری ہٹایا گیا اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے...
اسلام آ باد پیمرا اتھارٹی نے جیو نیوز کی بندش اور مذہبی تصویر کشی کی بابت حتمی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ 27جون...
کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ اگر بلوچستان کے حالات واقعی ٹھیک ہیں تو...
اسلام آباد گریڈ 21 سے 22میں ترقی کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس اگست کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان...
انصار عباسیاسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے پارٹی بانی عمران خان اور ان کی بہن...