آبادی میں مسلسل اضافہ ہمہ گیر حکمت عملی نا گزیر ہے، صدر زرداری

11 جولائی ، 2025

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )صدر مملکت آصف علی زرداری کاعالمی یومِ آبادی کے موقع پر پیغام میں کہا کہ آبادی میں مسلسل اضافے پر جامع اور ہمہ گیر حکمت عملی نا گزیر ہے،چئرمین سینٹ نے کہا کہ مسئلے پر موثر قانون اور پالیسی سازی ضروری ،اسپیکر قومی اسمبلی نےکہا کہ   چیلنجز سے نمٹنے کیلئے شعو ر اجاگر کیا جائے ،صدر مملکت آصف زرداری نے کہاکہ  آج جب ہم عالمی یوم آبادی منا رہے ہیں تو یہ بہترین وقت ہے کہ ہم آبادی کے بدلتے ہوئے رجحانات پر غور کریں اور اس عزم کا اعادہ کریں کہ ہم اپنے تمام شہریوں کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کو یقینی بنائیں گے، ہماری آبادی 24 کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور ایسے وقت میں مستقبل گیر سوچ پر مبنی تحقیق اور مؤثر پالیسیوں کو اپنانا پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہو گیا۔