کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سے پنجاب جانے والی کوچ کو مسلح افراد نے ژوب کے علاقے ڈب سرہ ڈھاکہ کے قریب روک کر 10مسافروں کو شناخت کے بعد اغوا کر لیا ۔ ان میں سے رات گئے 9 افراد کی لاشیں فورسز کو پہاڑی علاقے سے مل گئیں جبکہ ایک شخص کو مسلح افراد نے چھوڑ دیا ۔ کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسین نے بتایا کہ ملنے والی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نےکوچ پر حملہ کیا سیکورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور رسپانس دیا ۔ مسافروں کی بازیابی کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے پنجاب جانے والی کوچ کو درجنوں مسلح افراد نے ژوب کے علاقے ڈب سرہ ڈھاکہ کے قریب روک کر مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کئے 12 مسافروں جن کے شناختی کارڈ پنجاب کے تھے کو کوچ سے اتار کر اپنے ساتھ لے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ جمعرات کی شام کوچ جب ڈب سرہ ڈھاکہ کے قریب پہنچی تو مسلح افراد نے سڑک بلاک کر کے کوچ کو روکا اور اندر جا کر تمام مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کیے اور جن مسافروں کے شناختی کارڈ پنجاب کے تھے انہیں کوچ سے اتارکر لے گئے۔ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے علاقے سرڈھاکہ میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے سفاکانہ کارروائی کی ہے اور بسوں سے مسافروں کو اتار کر شناخت کے بعد 9 بے گناہ پاکستانیوں کو شہید کیا، بے گناہ شہریوں کو بیہمانہ طریقے سے قتل کرنا فتنہ الہندوستان کی کھلی درندگی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے فوری ردعمل دیااور جائے وقوعہ پر پہنچ کر دہشتگردوں کا تعاقب کیا۔ دہشتگرد رات کی تاریکی میں فرار ہوئےتاہم ان کا تعاقب جاری ہے،سیکورٹی فورسز کا متاثرہ علاقے میں بھرپور سرچ آپریشن جا ر ی ہے۔حملہ پاکستان کے امن اور یکجہتی پر حملہ ہے، دشمن کی چال ناکام بنائیں گے۔
کوئٹہگورنربلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ آج ہم نے کوئٹہ اور تربت کو ڈومیسٹک فلائٹ کے ذریعے پاکستان...
اسلام آ باد پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے ٹیکسٹائل برآمدات کوجمودسے نکالنےکے لیےوزیراعظم سےفوری اقدامات...
اسلام آباد ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان ایئرپورٹس...
کراچی واشنگٹن میں ایران جنگ پر ٹرمپ کا تمسخر اڑاتا دیوہیکل مجسمہ نصب،تختی پر تحریرہےصدرٹرمپ کو ایران جنگ میں...
کوئٹہ زیارت پولیس شہداء کے لواحقین و آل پارٹیز کی جانب سے کوئٹہ میں کوئلہ پھاٹک پر احتجاجی دھرنا جمعرات کو...
کراچینیتن یاہو کا دورۂ امریکہ منسوخ،کیا امریکا اسرائیل میں دوریاں آرہی ہیں، ایران کے حوالے سے امریکہ اور...
کراچی جے یو آئی سندھ کا مولانا فضل الرحمٰن کے بیانیے کی مکمل حمایت کا اعلان۔ جمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر...
دوحاقطر نے اسرائیلی میڈیا کی ان رپورٹس کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ ایران کے خلاف...