وزیر اعلیٰ کی مولانا حیدری سے ملاقات قیام امن کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق

11 جولائی ، 2025

کوئٹہ(این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعرات کو جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولاناعبدالغفور حیدری سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیاملاقات میں بلوچستان میں امن و امان کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔