باجوڑ،نامعلوم افراد کی فائرنگ ، اے این پی رہنما سمیت 2 جاں بحق، 3 زخمی

11 جولائی ، 2025

باجوڑ ( نمائندہ جنگ ) باجوڑ میں نا معلوم افرا د کی فائرنگ سے اے این پی رہنما مولانا خان زیب سمیت2افراد جاں بحق اور3زخمی ہوگئے،رپورٹ طلب،قلعہ کےسامنےنعش رکھ کرعوام کا احتجاج، عوامی نیشنل پارٹی کےرہنما مولانا خان زیب 13جولائی کےاحتجاجی مار چ کے لئے عوام کو تیار کے سلسلے میں ضلع باجوڑ کی صدر مقام خار میں جلسہ سے خطاب کرنے کے بعد اپنے گاؤں ناواگی جارہے تھے کہ خار سے دور کلو میٹر دا صلہ پر واقع شنڈی موڑ کی مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس سے مولانا خان زیب سمیت 2 افراد شہیداور 3 زخمی ہوگئے۔ عوا م نے مولانا خان زیب کی نعش لے کر باجوڑ ایف سی قلعہ کے مین گیٹ کی سامنے رکھ کر سخت ا حتجاج کیا۔ جبکہ عوام نے قلعے پرپتھرائوکیا جبکہ جوابی کارروائی میں ہوائی شیلنگ کی گئی ۔ جبکہ مولانا خان زیب گاڑی میں خار سے ناواگی جارہے تھے کہ شنڈی کی مقام پر مسلح افراد نے فا ئرنگ کی جس میں مو لانا خان زیب سمیت3 افراد جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوئے، بعد میں مظاہرین نے لا ش لے کر باجوڑ ایف سی قلعہ کی مین گیٹ کی سامنے رکھا مظا رین نے گیٹ پر سخت پتھراؤ کی اور جواب میں ایف سی نے۔ شیلنگ کی مو لانا خازیب پر قاتلانہ حملہ کی خبر سن کر۔ بازار میں دکانیں اور کار بار بند کر کرکے احتجاج میں شامل ہو گئے۔ علاقےمیں تمام کاروباری مراکز بند اور سوگ کاسماں ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اے این پی رہنما مولانا خان زیب ’امن پاسون جرگے‘ کے سلسلے میں علاقے میں مہم چلا رہے تھے کہ شنڈئی موڑ کے مقام پر انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جس سے وہ جانبر نہ ہو سکے۔پولیس حکام کے مطابق واقعے میں جاں بحق اور زخمی افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔